یادگاری نوٹ: اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ پر وائرل نمونہ جعلی قرار دے دیا

sbp-75rs.jpg


اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا سوشل میڈیا پر وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو فیک قرار دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ 17 جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔ وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔ جس کیلئے ڈیزائن کی حتمی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے تھے کہ اسٹیٹ بینک اس ڈیزائن کا نوٹ چھاپنے جا رہا ہے۔





 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Nice2MU

Prime Minister (20k+ posts)
پچھلی طرف باجوہ کی تصویر چھاپنا نہ بھولے کیونکہ قائد کے بعد سارے "کارنامے" تو انہی خبیثوں نے سر انجام دیئے ہیں۔۔۔ جسکی وجہ پاکستان ابھی تک لوگوں سے بھیک مانگ کے گزارہ کر رہا ہے ۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پچھلی طرف باجوہ کی تصویر چھاپنا نہ بھولے کیونکہ قائد کے بعد سارے "کارنامے" تو انہی خبیثوں نے سر انجام دیئے ہیں۔۔۔ جسکی وجہ پاکستان ابھی تک لوگوں سے بھیک مانگ کے گزارہ کر رہا ہے ۔
290550021_575299067284212_5841178962473924360_n.jpg
 
Sponsored Link