اللّہ تعالٰی کے پاس بچوں کا اکاؤنٹ
کچھ عرصے قبل اک جاننے والے صاحب کو گاڑی میں لفٹ دی. باتوں باتوں میں پوچھنے لگے کہ بچوں کے اچھے اور نیک مستقبل کے لئے کیا کر رہے ہو؟ میں نے جواب دیا کہ اللّہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ بچوں کا مستقبل اچھا ہو اور وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں. جواباً کہنے لگے کہ صرف دعا ہی کر رہے ہو یا کچھ کیا بھی ہے؟ میں نے حیران ہو کر پوچھا کہ دعا سے بڑھ کر اور کیا ہے؟ پھر پوچھنے لگے کہ اللّہ تعالٰی کے پاس بچوں کا اکاؤنٹ کھولا ہے؟ میں نے حیران ہو کر سوال کیا کہ اللّہ تعالٰی کے پاس بچوں کا اکاؤنٹ ؟ فرمانے لگے کہ ہاں اللّہ تعاٰلی کے پاس اکاؤنٹ کھول لوں, پھر دیکھو اللّہ تعاٰلی کیسے بچوں کے مستقبل سنوارتے ہیں. میں نے احتراماً پوچھا کہ اکاؤنٹ کھولنے کا کیا طریقہ ہو گا؟ کہنے لگے کہ اللّہ تعاٰلی سے دعا کرو کہ آپ کے پاس بچوں کے اچھے مستقبل کے لیے اکاؤنٹ کھول رہا ہوں. پھر ہر بچے کے نام پر روزانہ ایک نیکی کرو خواہ وہ کتنی چھوٹی کیوں نہ ہو اور وہ اس کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے جاؤ. ساتھ ساتھ ہر بچے کے لئے اُس کے اچھے مستقبل کے لیے روزانہ کم سے کم دو نفل بھی پڑھا کرو. دیکھنا اللّہ تعاٰلی کیسے تمھارے بچوں کا مستقبل سنوارتے ہیں. اتنی دیر میں اِن صاحب کی منزل آ گئ اور وہ سلام کرکے اتر گئے. واقعی جاتے جاتے بہت عمدہ اور پتے کی بات سمجھا گئے
آج خیال آیا اس کارِخیر کو اپنے عزیز و اقارب اور دیگر احباب تک بھی پہنچا دوں. آپ بھی اِس پر عمل کریں اور اپنے دوست احباب اور عزیز و اقارب تک پہنچاہیے.
اک اور چھوٹی سی بات کہ ہر نماز کے دوران قعدہ میں جب درود شریف پڑھنے کے بعد جب اپنے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہیں تو اُسکے بعد اپنے والدین, اولاد اور تمام مسلمانوں کے لئے بھی ضرور دعا کیا کریں.

رَبّ رْحَمْ ھُمَا کَمَا رَبَّیَنِیْ صَغِیْرَا
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاْت