سال بھر پاکستانی شہری انٹرنیٹ پر کیا تلاش کرتے رہے؟ گوگل کی فہرست جاری

arshad-sharif-google-amir-liaqat-qn.jpg


انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے 2022 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں نے کھیل، ڈرامہ، فلم، کھانا پکانے کے طریقوں، ٹیکنالوجیز، سرکاری اقدامات، مشہور شخصیات، سیاست، اہم ملکی و غیر ملکی تقریبات کو سرچ کیا۔

فہرست میں ٹی 20 ورلڈکپ، ایشیا کپ 2022ء ، پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 نے ابتدائی تین پوزیشنز حاصل کیں جبکہ احساس پروگرام، مہنگائی اور مالی نظام کے عدم تحفظ سمیت حکومت مخالف مہم جوئی کو بھی گوگل پر سرچ کیا گیا۔

علاوہ ازیں آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف جیسی مشہور شخصیات نے بھی فہرست میں جگہ بنائی۔

رواں سال 2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں بھی مقبول ترین سرچنگ کی فہرست میں شامل رہیں۔

پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر اسٹرینج جیسی فلمیں بھی پانچ اابتدائی ٰسرچ نتائج میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صنف آہن، تھور لو اینڈ تھنڈر اور ہاؤس آف ڈریگن بھی ٹاپ سرچز میں شامل ہیں۔

اسی طرح پاکستانیوں نے سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو سرچ کیا۔ ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے نسیم شاہ سرفہرست رہے۔ اس کے علاوہ، ملک کی سیاسی صورتحال کے سبب، لوگوں نے وزیراعظم پاکستان سے متعلق بھی مواد تلاش کیا۔

اگر ٹیکنالوجی کی بات کی جائے تو پاکستانیوں نے مختلف کمپنیوں کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے اسمارٹ فونز کو بھی سرچ کیا، جن میں سام سنگ، آئی فون، انفینکس، اوپو، وی وو قابل ذکر ہیں۔ سب سے زیادہ ویوو وی 23، آئی فون 14 پرومیکس، اوپو ایف21، ریئل می سی35 اور انفینکس نوٹ12 ٹاپ سرچز میں شامل ہیں۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
ڈیٹا کا ہر ٹکڑا اہم ہے۔ اس وقت معلومات دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ لوگ کیا کرتے ہیں، کیا کھاتے ہیں، وہ کیسا سوچتے ہیں، کس طرح خریداری کرتے ہیں، یا انٹرنیٹ کا استعمال اہم ہے۔ یہ معلومات پالیسی سازوں کے ذریعہ فروخت اور استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم کہاں جا رہے ہیں، ہمارے لیے کیا اہم ہے، اور ہمیں کس طرح ایک خاص طریقے سے سوچنے اور عمل کرنے کے لیے جوڑ توڑ کیا جا سکتا ہے۔