پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام افراد خصوصا وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان لوگوں نے بڑی تعداد میں اور زبردست سپورٹ کا مظاہرہ کیا۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے گزشتہ روز حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ میں تمام ان تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کل بڑی تعداد میں باہر نکلے۔
تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی گئی تھی جبکہ عمران خان کی جانب سے معذرت کرنے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے پر دوسری درخواست کو نمٹا دیا گیا تھا۔