پاکستان

  1. Rana Asim

    عالمی اقتصادی فورم کی پاکستان کی اقتصادی ترقی پر مثبت ریٹنگ

    اسلام آباد۔ پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے،انسانی وسائل کی ترقی،ماحولیات کے تحفظ،صحت کی یکساں خدمات کی فراہمی اور تخفیف غربت کا پروگرام شروع کر کے عالمی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا ہے۔عالمی اقتصادی فورم نے انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کی کوششوں کوسراہا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے...
  2. Muhammad Awais Malik

    بلین ٹری منصوبے کی کامیابی،پاکستان سعودی عرب میں شجرکاری کیلئے مدد کرے گا

    وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں اسی طرز کے ایک منصوبے کیلئے پاکستان نے معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کیلئے پاکستان کی جانب سے تکنیکی معاونت کی فراہمی کا...
  3. Rana Asim

    گلوبل وارمنگ کس طرح دنیا کو متاثر کر رہی ہے،پاکستان اس ضمن میں کیاکررہاہے؟

    کلائمیٹ چینج، ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے سنگین مسئلے نے جہاں دنیا کو ایک پیج پر لا کھڑا کیا ہے اس کے پیچھے پاکستان کی کیا کاوشیں اور محنت ہے اس حوالے سے معاملے کو احسن انداز میں پیش کرنے کیلئے سرکاری ٹی وی نے "گرین ویژن پاکستان" کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام میں...
  4. Rana Asim

    پاکستان کی معیشت کو کن تین بڑے مسائل کا سامنا ہے؟

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ری بیسنگ کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن اور ٹیکس ریونیو 6 ہزار 1 سو ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ جی ڈی پی شرح پہلے سے بہتر نہیں ، پچھلے 2...
  5. A

    چین زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں کوواپس کیوں نہیں آنے دے رہا،معاملہ کیاہے؟

    چین میں زیر تعلیم طالب علموں کے واپس جاکر اپنی تعلیم مکمل کرنے سے متعلق معاملے میں اصل حقائق سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں زیر تعلیم طالب علموں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایک ملاقات میں اپنے مستقبل سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ان کو چین بھجوانے کیلئے...
  6. S

    عمران خان کے دور میں کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہوا : محمد حفیظ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ عمران خان نے نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ بطور اسپورٹس مین ہمارا ساتھی وزیراعظم بنا لیکن ان کے دور میں ہی کھیلوں کیلئے کوئی کام نہیں ہورہا،نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ نے عمران خان سے شکوہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کا بہت بڑا فین ہوں...
  7. Muhammad Awais Malik

    عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی گروتھ کو حیران کن قرار دے دیا

    ورلڈ بینک نے پاکستان میں مثبت معاشی ترقی کے رجحان ریکارڈ کرکے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے گلوبل اکنامک پروسپیکٹس رپورٹ 2022 جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کی معاشی ترقی حیران کن رہی جس میں ڈومیسٹک ڈیمانڈ میں بہتری، ترسیلات زر میں ریکارڈ...
  8. Rana Asim

    کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

    نجی خبر رساں ادارے جیو کے مطابق کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرکے پیسے کمانے کے لالچ میں پاکستانیوں کے ساتھ 18 ارب روپے کا فراڈ ہو گیا ہے۔ یہ فراڈ مختلف آن لائن ایپلی کیشنز کی مدد سے کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ ایپس کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے منسلک تھیں۔ وفاقی تحقیقاتی...
  9. Rana Asim

    ہوابازی کی عالمی تنظیم نے پاکستانی سول ایوی ایشن سے تمام پابندیاں ہٹا دیں

    ہوابازی کے شعبے سے پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے کہ عالمی تنظیم ایکاؤ نے قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز سے بھی یورپ، برطانیہ اور امریکا کیلئے عائد کردہ پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان کو ایکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا...
  10. Rana Asim

    جاپان میں ایک اور پاکستانی شہری کی میت کو نذر آتش کر دیا گیا

    جاپان میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری راشد محمود خان کی میت کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کا دل دہلا دینے والا پہلو یہ ہے کہ گزشتہ 6ماہ اس نوعیت کا پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سینئر پاکستانی صحافی عرفان صدیقی کے مطابق صرف چند ہی مہینے قبل بھی...
  11. S

    ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کی پاکستان میں اربوں کی براہ راست سرمایہ کاری

    دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کی جانب سے پاکستان میں 31 ملین امریکی ڈالر (5 اعشاریہ 52 بلین روپے) کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی ٹیلی کام کمپنی ایرکسن نے پاکستان میں 31؍ ملین ڈالر (تقریباً...
  12. Rana Asim

    کیا سرپر منڈلاتے اومیکرون کے خطرے میں آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کرپائے گی؟

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کے باوجود ہماری ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نک ہوکلے نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص اور اس حوالے سے تحفظات کے باوجود...
  13. Rana Asim

    چینی کی پیداواری صلاحیت میں پاکستان خود کفیل ہو گیا

    روزنامہ جنگ کا دعویٰ ہے کہ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق پاکستان چینی کی پیداواری صلاحیت میں خود کفیل ہو گیا ہے۔ ایکس ملز ریٹ 85سے 86روپے چالیس پیسے فی کلو تک پہنچ گئے، پاکستانی قوم کی چینی کی سالانہ ضرورت 64لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ موجودہ کرشنگ سیزن میں کم از کم 67لاکھ ٹن چینی ملک کی 82شوگر...
  14. Rana Asim

    ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے لئے پاکستان نے کوششیں کیں، امریکا کا اعتراف

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی سے متعلق سالانہ امریکی رپورٹ امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر اہم اقدامات کئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی منظم جرائم اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو روکنے اور...
  15. miafridi

    اب امریکا کی طرف سے پاکستان ڈور مور کے دباؤ سے نکل گیا ہے: سابق امریکی سفیر

    کیمرون منٹر کا پاکستان کے بارے میں امریکا کی ناقص سوچ کا اعتراف اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے موقع پر پاکستان میں امریکا کے سفیر رہنے والے کیمرون منٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماضی میں پاکستان سے متعلق امریکا کی سوچ انتہائی ناقص تھی کیوں کہ کسی کو کمتر سمجھنا یا بڑھا چڑھا کر پیش کرنا دونوں...
  16. S

    امریکی کانفرنس میں عدم شرکت پر وزیراعظم کا بیان کافی ہے، دفترخارجہ

    امریکی صدرجو بائیڈن کی دعوت پر بلائی گئی ڈیموکریسی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے شرکت سے انکار کردیا گیا ہے، دفترخارجہ نے گزشتہ روز اس حوالے سے بیان میں بتایا کہ پاکستان اصولی طور پر بلاک پالیٹکس میں شامل نہیں ہونا چاہتا اس ضمن میں وزیراعظم کا بیان پاکستان کی طویل مدتی پالیسی کی عکاسی کیلئے...
  17. S

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالر کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 68.5کروڑڈالر کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو شعبہ توانائی میں اصلاحات اور خیبرپختونخوا کے 5 شہروں میں بنیادی سہولیات کے فراہمی کیلئے 68کروڑ50لاکھ ڈالر کی منطوری دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا...
  18. S

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ مکمل،عالمی سطح‌ پر کارکردگی کو سراہا گیا

    عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاؤ نے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کا آڈٹ مکمل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیفٹی آڈٹ سمیت فلائٹ اسٹینڈرڈودیگراقدامات پر عالمی معیار کے مطابق جانچ پڑتال مکمل کر لی ہے، اکاؤ نے سی اے اے کے کردار کی تعریف کی...
  19. Rana Asim

    یواین جنرل اسمبلی، پاکستان کی پیش کردہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان اور فلپائن کی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ سے متعلق قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق فلپائن کے اشتراک سے پیش کی گئی...
  20. Rana Asim

    پاکستان میں اومی کرون وائرس آنے کی خبر مصدقہ نہیں : این سی او سی

    محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جبکہ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اس کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبر مصدقہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ...