بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے پریانتھا قتل کیس کے مجرمان کو سزائیں ملنے کے بعد پاکستان کا بھارت سے موازنہ کر دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں بتایا کہ ایسے واقعات کے بعد بھارت میں کیا ہوا تھا۔
اشوک سوائن نے لکھا کہ پاکستان میں اس گروہ کو سزائیں دی جا رہی ہیں جنہوں نے قرآنی آیات...
برطانوی جریدے نے پاکستان میں خوارک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بدامنی کا پیش خیمہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدامنی کا خدشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان...
پاک افغان سرحد کی صورتحال پر دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغان حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقوں کو محفوظ...
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے امریکا کی جانب سے فوجی اڈے مانگنے کے معاملے پر گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے فوجی اڈوں کا کسی سطح پر مطالبہ نہیں کیا گیا۔ حالانکہ جون 2021 میں خود امریکی مشیر قومی سلامتی اس معاملے کی تصدیق کر چکے ہیں کہ اس معاملےپر پاکستان سے...
امریکی سفارتخانے نے نہیں کسی اور سفارتخانے نے بلایا تھا،شاندانہ گلزار
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ عاطف خان بتاتا ہے کہ امریکی سفیر نے خاتون رکن اسمبلی کو بلا کر کہا کہ عدم اعتماد آنے والی ہے، یہ پورا پلان بنا ہوا تھا، فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ ہم غلام یا خود دار...
فلپائن اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا دفاعی معاہدے پر خطرے کے سایے منڈلانے لگے ہیں کیونکہ فلپائن نے بھارت سے پاکستان میں میزائل گرنے سے متعلق معاملے پر وضاحت مانگ لی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کی جانب سے بھارتی میزائل کے پاکستانی علاقے میں گرنے کے معاملے پر گہری تشویش کا...
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر ایک غیر ملکی طاقت کے مقامی ساتھیوں نے حملہ کیا ہے، یہ لوگ ہمارے درمیان موجود میر...
پاکستان نے امریکا کی جانب سے دھمکی آمیز خط بھیجنے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرادیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمقام امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا،ذرائع کے مطابق امریکی سینئر...
چینی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات میں چین کی جانب سے پاکستان کو غیر معمولی حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین کے اعلیٰ عہدیدار کی شاہ محمود قریشی سے گفتگو ہوئی جس میں پاکستان کو مکمل اور غیر معمولی حمایت کی یقین...
ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد ملزم پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے آج کے دن پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا وہ آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان آنے والے تھے مگر پی پی رہنما اپنے اعلان کے باوجود وطن واپس نہیں آئے۔
جام عبدالکریم نے آج صبح 7 بجے کی غیر ملکی ایئرلائن ای کے...
عدم اعتماد کو ہر قیمت پر کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم پاکستان کی تمام شرائط پر آمین کہہ دیا، دونوں جماعتوں کے درمیان پارلیمنٹ لاجز میں وفود کی سطح پر ملاقات میں سب طے ہو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کا وفد ایک بار پھر ایم کیو ایم کے پاس پہنچ...
ورلڈبینک نے دنیا بھر سے بیروزگاری سے متعلق اعدادو شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق موجودہ سیاسی عدم استحکام و دیگر مسائل کے باوجود پاکستان میں بیروزگاری کی شرح خطے کے مقابلے کم ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2020 میں بیروزگار افراد کی شرح 4 اعشاریہ 3 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ایشیا...
پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں 7.4 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کی
پاکستان گزشتہ مالی سال میں 7.4 ارب ڈالرز قرض ادا کرچکا ہے،یہ رقم میں 7.267ارب ڈالرز مرکزی قرضے اور 13 کروڑ ڈالرز ضمانتی قرضے تھے،30 جون، 2021 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 7.4 ارب ڈالرز کے قرضے...
انٹرنیٹ ٹریفک اب معمول کے مطابق بحال ہے، پی ٹی اے
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحت دے دی،پی ٹی اے نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے چند شہروں میں محدود سطح پر انٹرنیٹ سروسز آدھے گھنٹے تک متاثر رہی۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے...
اقوام متحدہ کی جانب سے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی، جبکہ پاکستان اس دوڑ میں بھارت پر سبقت لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں اس سال بھی فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔...
پاکستان میں بھارت کا ہائی اسپیڈ آبجیکٹ گرنے کے معاملے پر بھارتی وزیردفاع نے اپنی پارلیمان کے سامنے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام کے ازسرنو جائزے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنے میزائل سسٹم کی تکنیکی خامیوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تسلیم کیا...
پاکستان علاقے میں بھارتی میزائل گر کر پھٹنےکے معاملے پر وزارت خارجہ نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت حکام کی جانب سے غلطی سے میزائل فائر ہونے اور اس کے پاکستان علاقے میں گر کر پھٹنے سرکاری اعتراف کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے اندرونی تحقیقات کے فیصلے...
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،چینی ساختہ جے ٹین سی تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کر لئے گئے ہیں،چینی ساختہ جدید فائٹر ائر کرافٹ فضا سے فضا اور زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اتنا ہی نہیں بحری جہاز تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،جے 10 سی چین کا تیارہ کردہ پھرتیلا تیز رفتار کم وزن جدید...
بھارت نے اپنے میزائل سسٹم کی تکنیکی خامیوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعہ معمول کی مرمت کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں بھارت کے ہائی اسپیڈ آبجیکٹ گرنے کا معاملے پر بھارتی وزارت دفاع بیک فٹ پر جا کر وضاحتی بیان...