جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ق لیگ سے مدد مانگ لی

5%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D8%B9%D8%B9%D9%86%DA%AF%D8%B1%DB%81%D8%A6%D9%BE.jpg

تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ نے پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ق لیگ سے مدد مانگ لی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ، چوہدری پرویز الہیٰ نے اراکین سے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ہم خیال گروپ کے رہنماؤں نے چوہدری پرویز الہیٰ سے وزیراعلی عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے تعاون کرنے کی درخواست بھی کی۔


طاہر رندھاوا، نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، عبدالحئی دستی، اجمل چیمہ عمران شاہ پر مشتمل اس وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے عثمان بزدار کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ابھی تک عدم اعتماد کی تحریک جمع نہیں کروائی گئی ہے، دونوں فریقین کے درمیان رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا، چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں رابطے جاری رہنے چاہیے، ترین گروپ کے اراکین جلد چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مفاد کیلئے سامنے آنا ہوگا، پنجاب مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، ہم وزیراعلی عثمان بزدار کو نکالنے کیلئے نکلے ہیں ہمارا ساتھ دیا جائے۔
 

brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)
ایک سردار جی روز ایک ویاگرا کی گولی کھاتے تھے۔ ایک بے تکلف دوست نے پوچھا:
سردار جی نا تواڈی کوئی گرل فرینڈ نا بیوی نا کوئی ہور شوق فیر روز ویاگرا دی گولی کیوں کھاندے او?
سردار جی نے جواب دیا:
اویں ذرا کچھے وچ رونق لگی رہندی اے?
————————-

تحریک عدم اعتماد
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اپنے خلاف عدم اعتماد کی خبر بہت اطمینان سے سنی، تھوڑا سا کسمسا کر دائیں ٹانگ ذرا سی اوپر اٹھا کر ایک عدد پھاڑو قسم کا پد مارا اور دوبارہ اپنے فون پر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہوگیا
خلاصہ : اپوزیشن میں ہر پارٹی کا ایک بندہ وزارت اعلی کا طلبگار ہے
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Ab Woh TV anchor oor danashwar kahan hain jo khatay thay chudhry ithad oor dosti nibhatay hain.
PTI kay tickets per election jeetnay wali Q league PTI he kay khelaf ha.