وزیراعظم عمران خان

  1. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم ہر کسی کی عزت کریں اور لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں،نورعالم

    تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے نور عالم خان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ ہر انسان کی عزت کریں۔ انہوں نے یہ بیان جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح...
  2. Rana Asim

    سپر سٹار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان کو 'امید' قرار دے دیا

    پاکستان کے معروف فلم اسٹار اداکار شان شاہد نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان ہمارے دلوں کی امید ہیں۔ اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آپ نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی۔...
  3. Muhammad Awais Malik

    اقتدار جاتا دیکھ کراخلاق اوراصولوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے،شہباز

    مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ آج اقتدار جاتا دیکھ کر”اخلاق اور اصولوں” کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کے دور حکومت میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پر...
  4. Rana Asim

    عمران خان ایماندار ہیں ان کا ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے، اداکار بلال قریشی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ایماندار قرار دیا ہے۔ بلال قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر عمران خان کی حمایت میں ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ...
  5. Rana Asim

    ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے کی منظوری، وزیراعظم کی عوام کو مبارکباد

    بلوچستان حکومت نے سونے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ریکوڈک منصوبے پر نئے معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ جس پر وزیراعظم نے بلوچستان کے لوگوں اور ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس طویل قانونی جنگ کے بعد بیرک گولڈ نامی کمپنی کے ساتھ کامیابی کے ساتھ...
  6. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم اپنے منصب کا اخلاقی، قانونی و آئینی جواز کھو بیٹھے ہیں، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے 14 ارکان ساتھ چھوڑ چکے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم اپنے منصب کا اخلاقی، قانونی و آئین جواز کھو بیٹھے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر بقول آپکے چودہ اراکان...
  7. S

    نجم سیٹھی کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف نازیبا بیان، صحافیوں کی تنقید

    ملکی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ایسے میں سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیلئے یہ الفاظ کے عمران خان استعفیٰ دیدیں ورنہ انہیں جوتیاں مارکر نکالاجائےگا، اس صحافی برادری میں غصے کی لہر دوڑ گئی، صحافیوں کی جانب سے نجم سیٹھی کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔ عامرمتین نے ٹویٹ کیا...
  8. S

    آپ کیوں شہباز شریف کووزیراعظم بناناچاہتی ہے،آپکا ماضی بھی ہے؟بلاول سے سوال

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کردیا کہ عمران خان کے بعد ملک کا نیا وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا،جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدوار نہیں لائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے...
  9. S

    حکومت تو نہیں بچا سکتے،بچی کھچی عزت ہے تو وہی بچا کے نکل جاؤبھائی!مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف حکومت (پی ٹی آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا...
  10. Muhammad Awais Malik

    سندھ ہاؤس میں حکومتی ارکان کی موجودگی،وزیراعظم کا کیا ردعمل تھا؟

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی اراکین کی سندھ ہاؤس میں موجودگی کا بتایا تو وزیراعظم نام سن کر مسکرادیئے۔ تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض اور نورعالم خان...
  11. S

    یو این کی اسلاموفوبیا کادن منانےکی منظوری عمران خان کی کامیابی ہے،محمد مالک

    وزیراعظم عمران خان کی آواز پر اقوام متحدہ کا اہم اقدام سامنے آیا،اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان کردیا، اقوام متحدہ کے اس فیصلے کا کریڈٹ عمران خان کو دیا جارہاہے جو امت مسلمہ کی آواز بنے اور عالمی برادری کے سامنے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزواقعات کو اجاگر کیا۔...
  12. S

    اسلاموفوبیا پرپاکستان کی عالمی دن کی قرارداد منظور ہونے پربھارت تلملا اٹھا

    وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، اقوام کی جنرل اسمبلی میں ہرسال پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن منانے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے، جو امت مسلمہ کیلئے بڑی کامیابی ہے، مسلمانوں اور مذہب اسلام کا دشمن بھارت اتنی بڑی کامیابی ہضم نہیں کرپارہا، قرارداد پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اسلامو فوبیا...
  13. Muhammad Awais Malik

    زرداری کو مبینہ دھمکی،پیپلز پارٹی کی وزیراعظم کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو دھمکانے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) میں درخواس دائر کردی گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ درخواست پیپلزپارٹی راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل راجا ساجد عمر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران...
  14. S

    الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو سوات جلسے میں شرکت سے روک دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو سوات میں ہونے والے جلسے سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو کل سوات میں جلسے میں شرکت سے روکتے ہوئے شرکت پر کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ جس ضلع میں انتخابات ہوں وہاں وزیراعظم اور...
  15. Muhammad Awais Malik

    اتحادیوں کا100فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے:پرویز الہیٰ نےخطرےکی گھنٹی بجادی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، کہا اتحادیوں کا 100 فیصد رجحان اپوزیشن کی طرف ہے،عمران خان کی حکومت اس وقت واقعی مشکل میں ہے۔ ہم نیوز کے پروگرام"ہم مہر بخاری کے ساتھ" میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اہم انکشافات...
  16. S

    وزیراعظم جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے:رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

    اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے کیلئجے دعوے کئے جارہئے ہیں، اپوزیشن کہتی ہے حکومت گرا کر رہیں گے جبکہ حکومت کا ماننا ہے کہ اپوزیشن کو شکست ہوگی، ایسے میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں...
  17. Rana Asim

    سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان بلیک میل ہو کر کوئی فیصلہ کرے:اسد عمر

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان بلیک میل ہو کر کوئی فیصلہ کرے ۔ پچھلے ایک ہفتے میں جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ایم این ایز دعا کررہے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہ ہو ۔...
  18. Muhammad Awais Malik

    حکومت گر بھی گئی تو عمران خان کی مقبولیت کم نہیں ہوگی، سعد رسول

    تجزیہ کار سعدرسول کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گر بھی گئی تو ملک سے عمران خان فیکٹر ختم نہیں ہوگا،عمران خان کی مقبولیت پر فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے یہ گفتگودنیا نیوز کے پروگرام"اختلافی نوٹ" میں کی اور کہا کہ عمران خان صاحب کا کل بھی یہی پیغام تھا کہ چند روز جو ان کے بقول چورہیں قوم کو لوٹنے والے ہیں...
  19. S

    آپ ملک کا کباڑہ کرنے آئے تھے اب گھر جائیں،شہباز کاوزیراعظم کی تقریرپرردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! آپ واقعی آلو ٹماٹر کی قیمت ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے، آپ نے یہ کام پورا کرلیا ہے، اب گھر جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حافظ...
  20. S

    عمران نیازی سے بہتر پاکستان دشمنوں کو کوئی دستیاب نہیں ہو سکتا،احسن اقبال

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی سے بہتر پاکستان کی تباہی کے مشن پہ کام کرنے والا پاکستان دشمنوں کو دستیاب نہیں ہو سکتا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ورکر کا ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں نوجوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم...