وزیراعظم عمران خان

  1. Rana Asim

    عمران خان کے ہاتھ ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے، اینکر پرسن کامران خان کا دعویٰ

    اینکر پرسن کامران خان کا دعویٰ ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں جو صورتحال کچھ روز پہلے تک تھی اب ویسے نہیں ہے کیونکہ عمران خان کے ہاتھ ایک ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جو وہ عدم اعتماد سے کچھ وقت پہلے دکھائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی اور معروف اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا...
  2. Muhammad Awais Malik

    چوہدری شجاعت وزیراعظم کی جانب سے سیاسی قائدین کے نام بگاڑنے پر ناخوش

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سیاسی قائدین کے نام بگاڑنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ، بہترہوتا وہ...
  3. Muhammad Awais Malik

    وزیراعظم کا پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے وہ اراکین تیار ہوجائیں جو پارٹی سے غداری کرنے کی منصوبہ بندی بنارہے ہیں کیونکہ حکومت نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے والوں اورپارٹی کے ساتھ وفادار...
  4. Muhammad Awais Malik

    یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!مریم نواز کے وزیراعظم پر تنقیدی نشتر

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اراکین کونااہلی اور گھیراؤکی دھمکیاں دےرہی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ...
  5. S

    جے 10سی پر وزیراعظم کی سواری، سوشل میڈیا پر میمز کی بارش

    وزیراعظم نے گزشتہ روز چینی ساختہ جنگی طیارے جے 10 سی کی سواری کی،دیگر وزرا نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، ان لمحات کو قید کرکے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے، میمز بھی بھرپور بنائی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر وزیر اعظم کی معمول کی سرگرمیوں کی طرح طیارے پر سوار...
  6. S

    جلسے میں جنرل باجوہ کازکر کیوں؟بلاول نے وزیراعظم کےبیان کو'پتھیٹک'قراردےدیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسے میں فوج کا حوالہ دینے کو قابل رحم اورمایوس کن قرار دے دیا، کہتے ہیں جلسے میں فوج کا حوالہ دینا کام نہیں آئےگا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے لوئردیر میں خطاب...
  7. S

    الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم، وفاقی وزراء کو نوٹس

    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزراء کے ہمراہ ضلع دیر میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، گورنر، وزیراعلیٰ اور وفاقی...
  8. S

    مریم نواز کا پولیس اہلکاروں کو وزیراعظم کا آلہ کار نہ بننےکا مشورہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پولیس کو عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا آلہ کار نہ بننے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور اس کی تیزی سے گرتی ہوئی حکومت کا آلہ کار بننے سے پرہیز...
  9. S

    خوف کا شکار عمران خان اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں:شہباز شریف

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں اسپیشل سنٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیلنج کیا کہ وزیراعظم عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو،ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس...
  10. Muhammad Awais Malik

    حکومت کا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار

    حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، منصوبے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے اسپیکر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے...
  11. Muhammad Awais Malik

    وزرا کے چہرے دیکھ کر لگتا ہے عدم اعتماد کامیاب ہو گی،ندیم افضل چن

    پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنما ندیم افضل چن نے تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام" لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ میں نے عمران خان کو تب سنا تھا جب وہ اقتدار میں نہیں آئے تھے میں نے اس عمران خان کو جوائن کیا تھا، مگر آج...
  12. S

    وزیراعظم اقتدار سے محرومی کے خوف سےبوکھلا گئے ہیں،حمزہ شہباز کی تنقید

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نےوزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہوتے ہی وزیراعظم نے بدزبانی اور تضحیک آمیز لہجہ اختیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کے رہنما حمزہ شہباز نے...
  13. Muhammad Awais Malik

    تحریک عدم اعتماد،وزیراعظم کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں، حبیب اکرم

    سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج کی تقریر سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ پنجاب میں جو ایک ممکنہ تبدیلی کا تاثر پیدا ہوا تھا آج وہ بھی زائل ہوگیا کیونکہ وزیراعظم اپنے وضع کردہ اصولوں پر کسی قسم...
  14. Muhammad Awais Malik

    رخصتی کا سامان تیار،رمضان سے پہلے حکومت ختم ہو سکتی ہے،کامران خان

    سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عین ممکن ہے رمضان المبارک سے قبل عمران خان کی حکومت عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوجائے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کے بعد کیا ہوگا، کیا اس کے بعد ملک میں فوری طور...
  15. Rana Asim

    تحریک عدم اعتماد، مریم نواز کی وزیراعظم پر شاعرانہ اندازمیں تنقید

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شاعرانہ انداز میں تنقید کر دی۔ انہوں نے اردو کی مشہور شاعرہ پروین شاکر کا شعر لکھتے ہوئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے...
  16. Rana Asim

    وزیراعظم کا ایم کیو ایم مرکز کا دورہ،ایم کیو ایم نے کیا مطالبات کیے؟

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جس میں اتحادی جماعت نے وزیراعظم کے سامنے دو بڑے مطالبات رکھ دیئے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے بند دفاتر کھولنے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے کے مطالبات رکھے گئے جبکہ وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی کراچی...
  17. S

    اپوزیشن حکومت مخالف تحریک میں ساتھ دینے پر کتنے پیسے دے رہی ہے؟صوبائی وزیر

    صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے بدھ کے روز الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے ان کی وفاداریاں خریدنے کی کوشش کی۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یاور عباس نے کہا کہ اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت نے شاہانہ فوائد اور آنے والے سیٹ اپ میں اہم کردار کی...
  18. Muhammad Awais Malik

    عدم اعتماد کے پیچھے کون سی بیرونی طاقتیں ہیں؟وزیراعظم نام لیں،عارف بھٹی

    سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہے کہ عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں تو وزیراعظم ان ممالک کے نام بتائیں ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عد م اعتماد جمع کروائے جانے کے معاملے پر جی این این کی خصوصی نشریات میں...
  19. Rana Asim

    عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان کو استعفی دینے کی پیشکش

    وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کہا جارہا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا...
  20. S

    وزیراعظم کی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والے بات ہے،شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کو ہٹانے کی وجوہات بتادیں، شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کے لیے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عوام کامطالبہ...