آٹا سستا کرنے کیلئے بوری کی مقدار کم کر دی گئی؟مزمل اسلم کا انکشاف

muzamil-asalm-shehbaz-fl.jpg


ملک میں کہیں بھی آٹا 48 رورپے فی کلو گرام نہیں،مزمل اسلم

وزرات خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے موجودہ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ٹویٹ کیا کہ نئی حکومت کے تحت ڈیٹا میں ہیرا پھیری شروع ہوگئی ہے،ایس پی آئی کو نیچے لانے کے لیے گندم کے آٹے کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کر کے 48 فی کلوگرام کر دیا گیا ہے،مزمل اسلم نے مزید لکھا کہ ملک میں کہیں بھی اس قیمت پر آٹا دستیاب نہیں ہے،اس کے باوجود ہفتے کے اختتام پر ایس پی آئی 15.86 رپورٹ ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1520147481597784064
ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد بڑھ گئی ہے،ایک ہفتے میں ٹماٹر پیاز انڈوں سمیت پچیس اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 24 روپے 17 پیسے پیاز 8 روپے 24 پیسے فی کلو اور انڈے 4 روپے 98 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

زندہ مرغی کی قیمت 5 روپے 54 پیسےفی کلو بڑھی، دال مسور 3 روپے 24 پیسے فی کلو، ڈھائی کلو گھی کا ٹن 14 روپے 2 پیسے اور مٹن 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال مونگ ، ماش لہسن، آلو سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی،بیس کلو آٹے کا تھیلا 106 روپے 94 پیسے، چینی 89 پیسے فی کلو، دال چنا 57 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
ترجمان پی ڈی ایم میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی
ISPR
Where are you ? Why not defending now how is economy ? What about dollar’s value against Pak Rupees
Why no say from you or your Boss MR Bajwa ?
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
DG ISPR nay imported hakumat ko justified kertay huway kaha tha " dollar nechay aa geya ha, stock exchange uper ge ha oor Mhengai kam hu ge ha"
Keya yeh ess bat ka saboot ne ka Imported hakumat Fujj ke help kay sath aae ha.
DG ISPR Sahab Ekelay beth ker sochtay tu hu gay , ayh ke ker bethay aan. Changi phali izat guwna bhetay aan.
 

doctornoname

MPA (400+ posts)
DG ISPR nay imported hakumat ko justified kertay huway kaha tha " dollar nechay aa geya ha, stock exchange uper ge ha oor Mhengai kam hu ge ha"
Keya yeh ess bat ka saboot ne ka Imported hakumat Fujj ke help kay sath aae ha.
DG ISPR Sahab Ekelay beth ker sochtay tu hu gay , ayh ke ker bethay aan. Changi phali izat guwna bhetay aan.
چنگی بھلی عزت سی کتے والی کرا بیٹھئے یاں بابر افتخار کے خیال اے