اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کا مبینہ شیڈول جاری ہونے پر دلچسپ تبصرے

1702721822019.png


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا, الیکشن کمیشن سے پہلے اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کا مبینہ شیڈول جاری ہونے پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں, کیا اسحاق ڈار کے ٹویٹ کے بعد الیکشن کمیشن کو ترمیمی شیڈول جاری کرنا پڑا؟ صارفین کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کردی گئی.

ثاقب بشیر نے لکھااسحاق ڈار نے شیڈول جاری کر دیا الیکشن کمیشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا.
https://twitter.com/x/status/1735717504402837941
محمد اوسامہ نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر ڈالی مگر سکرین شارٹس کا کیا کریں گے ؟الیکشن شیڈول کا اعلان کرنا کس نے تھا اور کر کس نے دیا, کسی اور کو بھی موقع دیں ڈار صاحب ، جس کا یہ کام ہے انہیں کچھ تو کرنے دیں.
https://twitter.com/x/status/1735721543173632225
ناصر بلوچ نےلکھا الیکشن کمیشن کے باہر پورا میڈیا کھڑا ہے کسی کو ابھی تک خبر نہیں لیکن اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن سے بھی پہلے انتخابی شیڈول جاری کردیا،، حیران کن صورتحال ہے.

https://twitter.com/x/status/1735713174056472739
مغیز علی نے لکھا اسحاق ڈار کے پاس شیڈول کہاں سے آگیا ؟ ابھی تک الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا، میڈیا الیکشن کمیشن آفس کے باہر کھڑا ہے، صحافی اندر چیف الیکشن کمشنر کے پاس ہیں، لیکن مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کے پاس یہ شیڈول کیسے آگیا ؟ اب اس کو بچانے کیلئے شیڈول میں ترمیم کریں گے ؟ دلچسپ

https://twitter.com/x/status/1735714830303236229
رائے ثاقب نے لکھا ہاہاہا کمال ہو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کام اسحاق ڈار کرُرہے ہیں وہ بھی ان سے پہلے۔
https://twitter.com/x/status/1735723533928378794
رضوان غزالی نے لکھاالیکشن شیڈول اسحاق ڈار اعلان کریں یا سکندر سلطان راجہ صاحب۔ بات تو ایک ہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735718545852371413
محمد عمیر نے لکھااسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن سے قبل ہی الیکشن شیڈول جاری کردیا اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردی،ٹویٹ کے ٹکرز بھی تمام چینلز پر چل چکے۔

https://twitter.com/x/status/1735717031780159643
محمف ضمیر نے لکھا الیکشن کمیشن نے توابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا یہ اسحاق ڈار کے پاس کیسے پہنچ گیا؟ الیکشن کمیشن کو کور کرنےوالے رپورٹرز رہنمائی فرماسکتے ہیں ؟
https://twitter.com/x/status/1735715452993798188
ارسلان بلوچ نے لکھا ابھی الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری نہیں کیا،لیکن اسحاق ڈار نے شیڈول جاری کر دیا,یہ کروائیں گے صاف شفاف الیکشن

https://twitter.com/x/status/1735715899770855512
عبید بھٹی نے لکھا اسحاق ڈار کی الیکشن شیڈول سے متعلق ٹویٹ اور 2013 کے انتخابات کے روز رات 9 بجے ہی نوازشریف کی فاتحانہ تقریر ایک ہی پروڈکشن ہاوس کی پراڈکٹ ہیں

https://twitter.com/x/status/1735843527446429815

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہو گی، کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے بارے میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کے نام مراسلہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسروں کی ٹریننگ 17 تا 18 دسمبر ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ ٹریننگ 19 دسمبر کو بھی ہو گی۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

اسحاق ڈار کا کوئی بیان نہ معیشت پر آیا نہ ڈالر ریٹ پر ۔۔۔ اس کو کیا کمپنی نے منع کیا ہوا ہے؟؟؟؟