اسلاموفوبیا کا واقعہ ؟ بگ باس اور سلمان خان مشکل میں

salamn-bb.jpg


مشہور انڈین ریئلیٹی شو بگ باس اور اس کے میزبان سلمان خان شو کے دوران اسلامو فوبیا کے واقعے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بگ باس شو کے دوران 2 شرکاء کے درمیان اسلاموفوبیا کا ایک واقعہ پیش آیا جس کی مذمت نہ کرنے پر پروگرام کے میزبان سلمان خان اور شو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ شو کے دوران 2 شرکاء کی کپتانی کے معاملے میں آپس میں تکرار شروع ہوئی اسی دوران سمبا ناگپال نے عمر ریاض کو لفظی وار کے دوران "دہشت گرد" کہا اور انہیں دھکا دے کر سوئمنگ پول میں گرادیا۔

https://twitter.com/x/status/1456010253221388301
اس سین نے دنیا بھر میں موجود شو کے شائقین کو شدید مایوس کیا، اس سے زیادہ مایوسی لوگوں کو سلمان خان کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کرنے کے بجائے اسے نظر انداز کرنے اور دیگر کم اہمیت والے معاملات پر بات کرنے پر ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1458645872632209410
صارفین نے ٹویٹر پر اس واقعے کے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی،

https://twitter.com/x/status/1455596245377028097
https://twitter.com/x/status/1455472748348719107
صارفین نے سلمان خان اور پروگرام کو نشر کرنےو الے ٹی وی چینل کو خاموش رہنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا اور عمر ریاض کے ساتھ اپنی وفاداریوں سے متعلق پیغامات کی بھرمار کردی۔
 
Last edited: