اسکول کے گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی،پرنسپل کا معاملہ دبانے کیلئےدباؤ

9khanewalrapechokdar.jpg

پنجاب کے ضلع خانیوال میں اسکول کے گارڈ نے نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کا علم ہوتے ہی پرنسپل نے معاملہ دبانے کیلئے والد پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں پیش آنےو الے افسوسناک واقعے میں ڈی پی او خانیوال کے نوٹس لیتے ہی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1473275799784628224
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میں بچی کے اسکول پہنچا تو چوکیدار نے بتایا وہ گھر جاچکی ہے، مگر وہ گھر بھی نہیں پہنچی تھی میں پریشان ہوکر دوبارہ راستے میں بچی کو ڈھونڈتا ڈھونڈتا اسکول پہنچا تو چوکیدار میری بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا اور مجھے دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1473184419213201408
بچی کے والد نے مزید کہا کہ نے فوری طور پر اسکول کی میڈم کو شکایت کی تو انہوں نے مجھ پر معاملے کو دبانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ خبرباہر نکلی تو بہت بدنامی ہوگی۔

بعد ازاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور بچی کو میڈیکل کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا، انہوں نے کہا کہ میں واقعہ کی نگرانی خود کررہا ہوں۔

پولیس کے مطابق اسکول کے چوکیدار ایوب عالم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی کے اتنے کیسز روزانہ ہوتے ہیں کہ یہ اب
ایک معمول کی بات لگتی ہے….اور نہ کسی کو شرم اتی ہے اور نہ ہی کسی کا
خون کھولتا ہے….بیشک یہ معاشرہ ایک بےشرم بے حیا معاشرہ بن چکا ہے.