الیکشن کمیشن آف پاکستان کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع؟

ecp-pakistan-election.jpg


الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں، پولنگ عملے کی ٹریننگ کا آغاز جلد کیا جائیگا : مراسلہ
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران بابر حسن بھروانہ، نثار احمد درانی، جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، سیکرٹری صوبائی الیکشن کمشنر عمر حمید ودیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نےعام انتخابات بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کے 144، صوبائی اسمبلی کے 297 حلقوں میں انتخابات کے انعقاد کیلئے 41 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور 441 ریٹرننگ افسران تعینات کیے جائیں گے جس کیلئے غیرجانبدار سرکاری افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

صوبہ پنجاب میں تمام ضلعی الیکشن کمشنرز کی طرف سے عام انتخابات کیلئے تجویز کیے گئے 53 ہزار 300 پولنگ سٹیشنز کی تصدیق مکمل لی گئی ہے جبکہ الیکشن میٹریل وپولنگ سٹاف کی تربیت پر کام تسلی بخش طریقے سے کیا جا رہا ہے۔ ضمنی انتخابات بارے آگاہ کیا گیا کہ 28 مئی کو NA-108فیصل آباد اور NA-118 ننکانہ میں نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق انعقاد ہو گا۔ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1659547893789851648
NA-108 فیصل آباد کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 587 جبکہ مجموعی طور پر 354 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ NA-118 ننکانہ کی حتمی پولنگ سکیم کے مطابق اس حلقہ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 43 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ پولنگ کیلئے 326 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابات والے دن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے صاف، شفاف وپرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت 31 دسمبر 2021ء کو ختم ہو چکی ہے جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کے مطابق 12 فروری 2023ء کو بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل کی چکی ہیں۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق 40 اضلاع میں 4 ہزار 275 یو سیز جبکہ 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور 39 ڈسٹرکٹ کونسلز تشکیل دی گئی ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کیلئے مجاز افسران کی تعیناتی اور اپیلوں پر سماعت کیلئے افسران تعیناتی کی تجویز الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن شروع کی جائے گئے جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اپنے آئینی وقانونی فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے شرکاء سے خطاب میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تمام تیاریاں مقررہ وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
 
Last edited by a moderator: