الیکشن کمیشن نے پُرامن اورشفاف انتخابات کےانعقاد کیلئے پاک فوج سےمددمانگ لی

1701765707412.png


الیکشن کمیشن نے پُرامن اورشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پاک فوج سے مدد مانگ لی

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی کمی پورا کرنے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حمید نے سیکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی کو مراسلہ ارسال کردیا,جس میں عام انتخابات کے دوران تمام صوبوں میں پولیس اہلکاروں کی نفری کی کمی کا بتایا گیا اور پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اسٹیٹک تعیناتی کی سفارش کی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ملک بھر میں اس وقت 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں اور 2 لاکھ 77 ہزار 558 اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ الیکشن میں ملک بھر میں 5 لاکھ 91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

مراسلے میں کہا گیا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کو سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلیے یقینی بنایاجائے، پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے کے مطابق بلوچستان میں اس وقت 31 ہزار 919 اہلکاروں کی ضرورت ہے، بلوچستان میں 18 ہزار 150 اہلکار دستیاب ہیں، بلوچستان میں اس وقت 13 ہزار 769 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

پنجاب میں اس وقت ایک لاکھ 8 ہزار 500 پولیس اہلکار دستیاب ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 110 اہلکاروں کی کمی ہے جبکہ پنجاب میں 2 لاکھ 77 ہزار 610 اہلکاروں کی کی ضرورت ہے۔

مراسلے کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 1500 اور رینجرز کے 1500 اہلکاراور آزاد کشمیر پولیس کے 1500اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 77 اہلکاروں کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے پاس اس وقت 92 ہزار 360 اہلکار موجود ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو 56 ہزار 717 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

سندھ میں اس وقت ایک لاکھ 23 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، سندھ کے پاس اس وقت ایک لاکھ 5 ہزار پولیس اہلکار موجود ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت 33 ہزار 462 اہلکاروں کی کمی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اہلکاروں کی کمی کو پاکستان آرمی اورسول آرمڈ فورسز کےذریعے پورا کیاجائے، پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کیلیے ریکوزیشن کیا جائے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مزید بتایا ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پاک فوج اور دیگر آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی تعیناتی ضروری ہے۔

مراسلے کے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق کمی کوفوج اورسول آرمڈ فورسزسے پورا کیاجائے، فوج اور سول آرمڈ فورسز کو پولنگ اسٹیشن پر اسٹیٹک موڈ تعیناتی کیلئے ریکوزیشن کیا جائے، ملک میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر ایسا کیاجائے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Abhi 3 dinn pehle hamari taraf bhi elections hu,ay hain.
FAUJ Ki zaroorat hi nahi pari.
haarney walay haar qobool karli, jeetney ko jeeet mobarak.
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Sorry ...typo in headline...
election nay Marzi kay nataaij laanay kay liye .......
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Sab kuch to fauj pehlay se hee karaa rahi hai, election bhi wohi kera le.

Siasat ka keera to waise bhi GHQ ki toi mein wara hua hai.