الیکشن کمیشن کے اختیارات صدر اور وزیراعظم سے زیادہ ہیں،کنور دلشاد

12%D8%B9%DA%86%DB%8C%DA%A9.jpg

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات صدرمملکت اور وزیراعظم سے بھی زیادہ ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام"فیصلہ آپ کا" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے پروگرام کی میزبان عاصمہ جہانگیر کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے اپنا موقف رکھتے ہوئے بتایا کہ 2023 کے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کروانے میں متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1462809668347121671
کنور دلشاد نے کہا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم عمران خان کو صحیح طریقے سے گائیڈ نہیں کیا جارہا، وزیراعظم یقیناً بہت سے معاملات میں مصروف ہوتے ہیں ان کے پاس ہر معاملے کی تہہ میں جانے کیلئے وقت نہیں ہوتا مگر ان کے اردگرد موجود وزراء انہیں صحیح طریقے سے بریف نہیں کررہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کو بریف کیا جانا چاہیے کہ جب تک ایک آئینی ادارہ الیکشن کمیشن جس کے اختیارات صدر مملکت اور وزیراعظم سے بھی زیادہ ہیں، اس ادارے کا مقام سپریم کورٹ آف پاکستان کے برابر ہے اور اس کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان کے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، جب وہ شخص یہ کہہ رہا ہے کہ اس ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے تو چیف ایگزیکٹیو صاحب کو ادراک ہونا چاہیے۔

انہوں نےکہا آئین کےالیکشن ایکٹ میں ترمیم اور اصلاحات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت اور ان کی منظوری نہ لے لی جائے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر تو ضابطہ اخلاق بھی نہیں بنایا جاسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1462807201119186944
کنور دلشاد نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے پرائیوسی نہیں ہے، اس کے ذریعے دھاندلی ہوسکتی ہے، ووٹوں کی خرید و فروخت شروع ہوجائے گی اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے تو کیسے حکومتی ترجمان یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پروگرام کی وساطت سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "وزیراعظم کیوں اس معاملے کو انا کا مسئلہ بنارہے ہیں ، آپ چیف الیکشن کمشنر کے پاس تشریف لے جائیں ، ماضی میں بھی وزرائے اعظم چیف الیکشن کمشنر کے پاس جاتے رہے ہیں، طاقت ور صدر پرویز مشرف تو تین بار الیکشن کمیشن گئے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن جائیں اور چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات کریں جہاں پھر انہیں خفیہ شقین اس مشین کے ذریعے دھاندلی کے راستوں سے متعلق بریف کیا جائے گا۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے وہ مادر پدر آزاد بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔