امریکا کا خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ

khadija-shah-9th-mar-usa.jpg

امریکا نے خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستان میں نو مئی کے احتجاجی مظاہروں کے بعد حراست میں لیے جانے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ آیا عمران خان کی حکومت کو ختم کرنے میں امریکہ کو استعمال (Manipulate) کیا گیا؟ جیسا کہ عمران خان نے پیر کے روز ایک آن لائن پبلیکشن ”دی انٹر سیپٹ“ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے۔

محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جواب میں کہا کہ، ’یہ الزامات یکسر غلط ہیں۔ آپ نے مجھے پہلے بھی کہتے ہوئے سنا ہے کہ پاکستانی سیاست کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ انہیں اسے اپنے آئین اور قوانین کے مطابق دیکھنا ہوگا‘.

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا امریکی اقدار پاکستان کے ساتھ طویل المدت تعاون کی حامل ہیں اور ہم ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘

پاکستان میں نو مئی کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بعض امریکی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کیا امریکہ ان کے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے کہ ان کی رہائی میں مدد ملے؟

اس سوال کے جواب میں ویدانت پٹیل نے کہا وہ ’پرائیویسی کنسرنز‘ کی وجہ سے ہر کیس کی خصوصیت پربات نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے کہا کہ ، ’بلاشبہ جب کوئی امریکی شہری بیرونِ ملک گرفتار ہوتا ہے تو ہم اس کی مدد کے لیے فوراً تیار ہوتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ پاکستانی حکام ان زیرِ حراست افراد کو حاصل مکمل آزادانہ اور مکمل منصفانہ ٹرائل کی ضمانت کا احترام کریں گے۔‘

نو مئی کے پر تشدد ہنگاموں کے بعد پاکستان میں پولیس نے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کا جو سلسلہ شروع کیا اس میں امریکی شہریت کی حامل ایک فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے زیرِ حراست خدیجہ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا، ’ہم خدیجہ شاہ کے کیس کو دیکھ رہے ہیں اور ہم نے پاکستانی عہدیداروں سے کہا ہے کہ انہیں قونصلر تک رسائی دی جائے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ غالباً خدیجہ شاہ دہری شہریت رکھتی ہیں چنانچہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے بارے میں براہِ راست بات کر رہے ہیں۔
 
Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
افسوس ہوتا ہے اپنے بے۔۔۔۔ حکمرانوں پر، کہ وہ پاکستان کی بیٹی عافیہ کو واپس لانے کے لیے کیا کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں پچھلے بیس سال سے کسی بھی حکمران نے کوئی عملی کوشش کی ہو؟؟
سمیت عمران خان جو آج انسانی حقوق کا رونا انہی امریکیوں کے سامنے رو رہا ہے۔
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)

someone was saying she is American national as well
 
Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)
someone was saying she is American national as well

aafia double nationality holder- khadeeja shah bhi double nationality holder-dekheyn konsi waliy ko insaf milta hey- mumkun hey aafia PTI meyn shamil ho jaye to us ko bhi jaldı insaf mil jaye- abhi tak to woh jamaat islamiy meyn hey- jis wajasey insaf meyn takheer hey​

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
افسوس ہوتا ہے اپنے بے۔۔۔۔ حکمرانوں پر، کہ وہ پاکستان کی بیٹی عافیہ کو واپس لانے کے لیے کیا کوشش کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں پچھلے بیس سال سے کسی بھی حکمران نے کوئی عملی کوشش کی ہو؟؟
سمیت عمران خان جو آج انسانی حقوق کا رونا انہی امریکیوں کے سامنے رو رہا ہے۔
جعلی خون کے آنسو مت روؤ۔ اگر کچھ کرنہیں سکتے تو فضول نعرے بازیاں بھی نہ کرو۔ امریکہ کو میدان میں آکر شکست دینا ہوگی اس کے بعد سارے مسائل حل ہوں گے خشک نعرے بازیاں سن کر وہ لوگ ہنستے ہیں ٹھٹھے مارتے ہیں کہ خالی خولی دھمکیاں دینے والی قوم ہے بے عمل اور کردار سے خالی نعرے بازقوم۔