امریکا :کمپنی مالک نے زوم کال پر 900 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

zoom-call.jpg


امریکی کمپنی کی عجیب منطق۔۔ ایک دن میں 900 ملازمین نکال دیئے

امریکی کمپنی کے مالک نے کیا انوکھا فیصلہ، زوم کال پر ایک ساتھ ہی 900 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا، اتنے سارے ملازمین کو فارغ کرنے پر کمپنی مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے، سوشل میڈیا پرصارفین نے مالک کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کمپنی مالک کا کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر ایسا فیصلہ نا انصافی ہے، یہ مالک کا ایک سخت اور خوفناک اقدام ہے، کیونکہ کرسمس کے موقع پر شہری اپنی فیملی کے ساتھ خوشیاں منارہے ہوتے ہیں ایسے موقع پر انہیں بے روزگار کرکے ان کی خوشیاں چھین لینا ناقابل برداشت عمل ہے۔


کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو وشال گرگ نے زوم کال پر اپنا فیصلہ کچھ اس طرح سنایا، انہوں ںے کہا کہ اگر آپ اس کال پر ہیں تو آپ اس بدقسمت گروپ کا حصہ ہیں جنہیں نکالا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ عملے کی کارکردگی، پروڈکشن اور مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کی اہم وجہ ہیں،جو Better.com کی افرادی قوت کا 15 فیصد ہے۔

امریکی کمپنی کا کام گھر خریدنے کے عمل کو تیز اور زیادہ موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے،اسے جاپانی کمپنی سافٹ بینک کی حمایت حاصل ہے اور اس کی مالیت تقریباً 6 بلین ڈالر ہے،برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی میں ایمپلائمنٹ لا اور بزنس اسٹڈیز کی لیکچرار جیما ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی تنظیم کی قیادت کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، اور یہ عمل برطانیہ میں غیر قانونی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ امریکا میں ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ایسے سخت اقدامات مشکل حالات میں بھی اچھے اور مہذب انداز میں لیے جا سکتے ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Indian bharwa itni daulat handle nahi kar paya — This is Indian way of thanking​

Amreekio aur European nay bhi inhein bada sar par charhaya hoa hai — Ab bhugto ????​