اوورسیز کبھی عمران خان کی محبت کونہیں بھولیں گے:چئیرمین اوورسیز کمیشن فورم

ecp-ovr.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچ گئے انہوں نے آئی ووٹنگ قانون پر عمل درآمد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کے نام یاد داشت جمع کرا دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو 3 ماہ میں قانون پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

انٹرنیٹ ووٹنگ کے قانون پر عمل درآمد کرانے کے لیے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن پہنچےتو چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک یادداشت جمع کرائی جس کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بیرون ملک پاکستانی مشنز کو آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے۔

یاد داشت میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے اور اس سے متعلق اقدامات 90 دن کے اندر کرے، اگر الیکشن کمیشن نے آئی ووٹنگ کے حوالہ سے اقدامات میں تاخیر کی تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تارکین وطن کا دل ہمیشہ پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کا احساس ہے، ان کے مسائل سے آگاہ ہوں۔ اوورسیز ووٹ کا حق مانگیں تو کہا جاتا ہے انہیں سیاست کی سمجھ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی یہاں کے مسائل سے واقف نہیں، وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک سے بلوا کر یہاں الیکشن لڑاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین اوورسیز پاکستانی شاہد رانجھا کا کہنا تھا کہ ووٹ کا حق دینے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، ہمارے ووٹ کے حق پر سیاست کی جا رہی ہے، اوورسیز ووٹرز کو بلدیاتی انتخابات میں سہولت دیں۔

شاہد رانجھا نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن کوئی راستہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگا، اوورسیز ووٹرز آئندہ انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
 
Landmark

Minister (2k+ posts)

overseas 2 months apna mobile Pakistan main nahi use kr sakte
pr in ka VOTE pakistan me USE hu sakta ha
overseas ko dena kuch ni h aper vote zaroor lena h aun se
shamram kr doob marne ka mukam ha donkey raja ke lye
 
Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
This organization of overseas Pakistani's plans for a dharna if ECP doesn't take appropriate action for implementation of overseas voting in three months. Complete presser here