آئینی اور سیاسی حربے : کیا پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے؟

balgeh-ulrehman-gv-rj.jpg

حکومت اور اپوزیشن نے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنے اپنے قانونی آئینی اور سیاسی حربے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتیں گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلانے کیلئے ہر ممکن آئینی اور قانونی حربہ استعمال کریں گی۔

ممکنہ آئینی حربے اور اختیارات کے طور پر گورنر راج پر بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں نہ تو گورنر راج لگ سکتا ہے اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے۔ قوم اب الیکشن کی تیاری کرے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے در و دیوار ہلا دیں گے، خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانا پڑی اور اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

گورنر راج لگے نہ لگے گرچہ یہ کوشش تو پوری کریں گے لیکن ایک بات طے ہے کہ
گھمسان کا رن پڑنے والا ہے جسمیں نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہی ہو گا

الله کرے ان لوگوں کو اس بات کی سمجھ آ جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے
 
Kam

Minister (2k+ posts)

گورنر راج لگے نہ لگے گرچہ یہ کوشش تو پوری کریں گے لیکن ایک بات طے ہے کہ
گھمسان کا رن پڑنے والا ہے جسمیں نقصان صرف اور صرف پاکستان کا ہی ہو گا

الله کرے ان لوگوں کو اس بات کی سمجھ آ جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے
Dr. Sb ab na to qom ki advise main itna asar hai k koi us ki suny.
Aur na hi duaon main itna asar hai.

Incompetency today has penetrated in disciplined institution as well. Everyone is busy in taking personal benefits on the cost of country. So you can imagine outcome.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Dr. Sb ab na to qom ki advise main itna asar hai k koi us ki suny.
Aur na hi duaon main itna asar hai.

Incompetency today has penetrated in disciplined institution as well. Everyone is busy in taking personal benefits on the cost of country. So you can imagine outcome.
Brother! that is exactly what my worry is.