آئی ایم ایف کی شرائط،عوام پر نئے ٹیکس نافذ، سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ

shhebaz-sahrif-tax-imff.jpg


وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایک کھرب ستر ارب روپے کے منی بجٹ کے تحت جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد مقرر کردی،حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کو ماننے کے لیے نئے ٹیکس نافذ کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح سترہ سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردی ہے جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی ڈیڑھ سو فیصد سے زائد تک اضافہ کردیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہا نہ صرف نوٹیفکیشن جاری کیا گیا بلکہ فیلڈ فارمشنز کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں اور ٹیکسوں کی نئی شرح کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کیلئے جاری کردہ ایس آر او نمبری178(I)2023میں بتایا گیا ہے کہ ٹیئر ون میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ساڑھے چھ ہزار روپے سے بڑھا کرساڑھے سولہ ہزار روپے فی ایک ہزار سگریٹ کردی گئی ہے جبکہ ٹیئر ٹو میں شامل سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو ہزار پچاس روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار پچاس روپے فی ایک ہزار سگریٹ کردی ہے۔

جنرل سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد سے بڑھ کر اٹھارہ فیصد کردی گئی ہے اس حوالے سے ایف بی آر کے فیلڈ فارمشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں منگل کی رات رات بارہ بجے کے بعد جی ایس ٹی کی سترہ کی بجائے اٹھارہ فیصد شرح آپ لوڈ کردی گئی ہےٹیکس کی شرح Weboc سسٹم میں تبدیل کی گئی ہے جو خود بخود نئے ریٹ چارج کرنا شروع کردے گا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have made a mess of the country. These tested but failed characters are the reason Pakistan is a third world country.