اپوزیشن کی مٹھائی پھر سے ضائع ہوگی،وزیراعظم اہم اعلان کریں گے:فیصل جاوید

pm-imran-khan-pdm-and-fasil.jpg


سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع ہوگئی، الفاظ یاد رکھیے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے، بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں، وہ ہار چکے ہیں، مٹھائی پھر ضائع ہوگئی، الفاظ یاد رکھیے گا۔ آنے والا وقت بتائے گا انشاءاللہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1512310555830198282
حکومتی جماعت کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے، وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔

یہی نہیں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے اوپر مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج دن ایک بجے ہوگا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

سب سے آخر میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ جس کے بعد وزیراعظم آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں گے اس دوران پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے پاس تین پلان اے، بی اور سی موجود ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ سے فیصلہ ہمارے خلاف بھی آتا ہے تو ہم تیار ہیں اس کے بعد پلان بی سامنے لایا جائے گا۔
 
Last edited by a moderator:

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Would be amazing if the corrupt judges get a traitor case put on them just like the rest of the thieves. Military courts give them a severe punishment...One can only hope.
 

ImranG

Politcal Worker (100+ posts)
Would be amazing if the corrupt judges get a traitor case put on them just like the rest of the thieves. Military courts give them a severe punishment...One can only hope.
There is no term corrupt judges. All judges 100% of them are corrupt. There could be a 1 good policeman out of a 100 but there is not one good judge out of 1 million.