ایشیاء کپ کے فائنل میں سری لنکا کےہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں، صارفین نے شکست پر اپنے اپنے تبصرے کرنا شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کےفائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دےکرٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، فائنل میں سری لنکا کے ہاتھو ں شکست سےد وچار ہونے کے بعدصحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔
صحافی و تجزیہ کار صدیق جان نے پاکستان کی شکست کو ملکی سیاست سے جوڑتے ہوئے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سبق یہ ہے کہ مشکل میں کبھی نواز اورآصف سے امید نہیں لگانی چاہیے۔
رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اس شکست کو ٹیم کے بجائے پاکستانی حکومت کی ذمہ داری قرار دیا۔
صحافی مبشر زیدی نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساری زندگی انہی دو شعبوں نے ہرایا۔
صحافی خاور گھمن نے کہا کہ بحثیت قوم ہمیں کسی بھی فیلڈ میں تسلسل پسند نہیں، بے شک سری لنکا نے اچھا کھیلا ہے۔
اینکر پرسن اجمل جامی نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس سرمایے کی کمی ہے لہذا میچ کے فکس ہونے کا تو امکان نہیں ہے۔
سپورٹس جرنلسٹ صادق نے کہا کہ وسیم اکرم نے پہلے6 اوورز میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے جیت کیلئے جوش کی کمی کی بالکل ٹھیک نشاندہی کی تھی، آپ 30،40 رنز بورڈ کر لگا کر میچ جیتنے کی امید نہیں کرسکتے۔
صحافی احتشام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر قومی کھیل ہاکی پر توجہ دینے کی اپیل کردی۔
جویریہ صدیقی نے کہا کہ کرکٹ، میچ وہ کیا ہوتا ہے؟
وقاص امجدنامی صارف نے کہا کہ اچھا ہوافائنل میں بھارت نہیں ہے ورنہ اس وقت قوم کی کیا حالت ہوتی،اللہ ہی جانتا ہے۔
امبرین نے ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی میچ سے قبل پاکستان کی جیت سے متعلق پیشگوئی کا ٹویٹ شیئرکرتے ہوئے انہیں منحوس عورت قرار دیدیا۔