ایف آئی اے مجھے طلب کرکے گرفتار کرنا چاہتی ہے، مونس الہیٰ کا دعویٰ

fia-monis-leahi-pak-pervaiz.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے مجھے طلب کرکے کسی اور مقدمے میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مونس الہیٰ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی جانب سےجاری کردہ طلبی کے نوٹس کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا اور سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ ایف آئی اے نے میری طلبی کا نوٹس نکالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1659171949191258112
پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کسی اور کیس کی تفتیش میں یہ جاننا چاہتی ہے کہ نوٹس میں درج سوا پانچ کروڑ کی 8 ٹرانزیکشنز میرے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ ہوئی ہیں، یہ رقم کسی اور اکاؤنٹ سے میر ے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کی گئی بلکہ ڈائریکٹ میرے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ ہوئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے کہا کہ میں نے یہ ٹرانزیکشنز اور متعلقہ رقم اس سال کے ٹیکس گوشواروں میں ڈکلیئر کی ہے، ایف آئی اے کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ متعلقہ سالوں کا ٹیکس ریکارڈ ہی اٹھا کردیکھ لیں اور ایسے نوٹس نا نکالیں، درحقیقت نوٹس بھیجنے کا اصل مقصد مجھے طلب کرکے کسی اور کیس میں گرفتار کرنے کا ہے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اےلاہور نے مونس الہیٰ کو پیر کے روز ذاتی حیثیت میں ٹمپل روڈ آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق مونس الہیٰ کے بینک اکاؤنٹس میں 2021-22 کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا، ایف آئی اے مونس الہیٰ کے اکاؤنٹس میں جمع ہونےوالے کروڑوں روپے کی 8 ٹرانزیکشنز کی انکوائری کررہی ہے۔
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Tu Hu Ja Giraftaar saalay tu koee Asmaan say utra hay

Aik tu yeh saray phatoo pti main jama Hu gay hain

bunch of cry babies
 
Last edited: