ایلون مسک کا ٹوئٹر پر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

call-twitter-elon-masak-kk.jpg


ٹوئٹر پر اب ویڈیو اور آڈیو کال کی بھی سہولت ہو گی، ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کی سہولیات فراہم کردیں، اسکے لیے فون نمبر کی بجائے ٹوئٹر آئی ڈی سے ڈائریکٹ کال ہو سکے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر ایکس ( ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صارفین کیلئے بڑی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہےکہ ایکس پر اب صارفین آڈیو اور ویڈیو کال کر سکیں گے۔ یہ سہولت تمام اینڈرائڈ، آئی فون، کمپوٹر اور میک بک صارفین کیلئے مہنا ہو گی۔

ایلون مسک نے کا کہنا ہےکہ صارفین کو کال کرنے کیلئے کسی موبائل نمبر کی ضرورت نہیں ہو گی، عالمی ایڈریس بک ہے، یہ تمام سہولیات ایکس کو باقی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے الگ بناتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1697145283472244974
دوسری جانب ایلون مسک کیخلاف کیلیفورنیا کے ایک وفاقی جج نے اس مقدمے کو خارج کرنے سے انکار کر دیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال کمپنی خریدنے کے وقت ایلون نے عمر رسیدہ کارکنوں کو ملازمتوں سے نکال دیا تھا۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج سوزن ایلسٹن نے کہا تھا مجوزہ کلاس ایکشن کے مدعی جان زیمن نے کافی ثبوت فراہم کیے ہیں کہ بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا عمر رسیدہ ملازمین پر زیادہ اثر پڑا ہے۔

زیمان نے دعویٰ کیا کہ ایکس نے 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 60 فیصد ملازمین اور 60 سال سے زائد عمر کے تقریبا تین چوتھائی ملازمین کو فارغ کیا جبکہ 50 سال سے کم عمر کے 54 فیصد ملازمین کو فارغ کیا گیا۔
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
This guy is a headache for the deep state of the US and facebook and a blessing for the republicans supporting free speech.
really... thats why this clown 🤡 wanted a one on one fight with Putin...

dont be fooled by such clowns

becoming world richest man by opposing deep state.... you are dreaming my dear...