باجوہ کےٹیکس ریکارڈکامعاملہ:صحافی شاہداسلم کی گرفتاری پرصحافیوں کاسخت ردعمل

bajwa-case-shahid-aslam-fia.jpg


آزادی صحافت پر ایک اور حملہ ہوا ہے جس کے تحت بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ شاہد اسلم کو 3 سال پہلے سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ کے معاملہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور سے گرفتار کیا۔


ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار صحافی شاہد اسلم پر احمد نورانی کو سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے میں معاونت کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے ڈیٹا لیک کیس میں ایف بی آر کے 3 اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔



اس گرفتاری پر صحافیوں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، صحافی وی لاگر و تجزیہ کار صدیق جان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے ماتحت ایف آئی اے نے بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ شرمناک، انتہائی شرمناک، یہ ہورہا ہے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت میں۔

https://twitter.com/x/status/1613981811289296902

مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے اثاثے رپورٹ کئے ہیں صحافی شاہد اسلم نے، کوئی نیوکلئیر کوڈ نہیں ظاہر کئے جو FIA نے اس کے خلاف مقدمہ کرکے اس کو اٹھا لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1614094629007421440
صحافی غلام عباس شاہ نے کہا کہ سابق آرمی چیف سے منسلک ایک انکوائری کے سلسلے میں شاہد اسلم کو گرفتار کیا جانا قابل مذمت ہے، صحافت کوئی جرم نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1613992100109946898
صحافی عامر ضیا نے کہا شاہد اسلم فرنٹ لائن کے تحقیقاتی صحافی ہیں، ہمیشہ سچ اور حق کے ساتھ کھڑے رہنے والوں میں سے، ایف آئی اے انہیں گرفتار کرنے کیلئے اس کہانی میں فٹ کیا ہے، انہوں نے شاہد اسلم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1614001940265947139
صحافی اسد علی طور نے بھی اس گرفتاری کی شدید مذمت کی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کا قصور سابق آرمی چیف کے خلاف ثبوت نکالنا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1613980849866670080
اعجاز وسیم باکھری نے بھی اس گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ان کے کولیگ تھے انہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے انہوں نے جو کیا وہ کوئی جرم نہیں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1613994254258556929
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ صحافی خبر دے تو اسے گرفتار کر لو، جنرل اربوں روپے کے اثاثے بنا لے، تم کو گھر سے اٹھوا لے، ننگا کر کے ویڈیو بنا لے وہ سب جائز ہے؟

https://twitter.com/x/status/1613991342107131904
صارف اویس صدیقی نے شاہد اسلم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1614029490014879747
مومنہ نے کہا امپورٹڈ، مسلط کردہ، نا اہل، چور، کرپٹ، فاشسٹ مافیا کی تمام تر سیاست تو دم توڑ چکی ہے، اب مزید اور کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1613994435397750793
https://twitter.com/x/status/1613984725286195214
 
Last edited by a moderator: