بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یونٹ کے حساب سے ماہانہ کتنا بل آئے گا؟

bilji-mehngi-pak-aa.jpg


آئی ایم ایف کے مطالبے پر نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کر دیا

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے لگایا گیا ہے: ذرائع

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبہ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے ہو گیا ہے۔

نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا تعین مالی سال 2023-24ء کے لیے کیا گیا ہے۔ ٹیرف میں اضافے، ٹیکس اور سلیبز کیساتھ بجلی کی فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائیگی۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجہ بجلی کی فروخت میں کمی، کپیسٹی ادائیگیوں اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کو بتایا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے متعلق نیپرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مجموعی ریونیو کا تخمینہ 3281 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نیپرا فیصلے پر عملدرآمد کے بعد گھریلو صارفین پر سلیب وائز بوجھ میں اضافہ ہو گا۔


رپورٹ کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد کی صورت میں 100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا ٹیرف 13 روپے 4 پیسے سے بڑھ کر 18 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا اور ایسے صارفین کو 1836 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا ٹیرف بڑھ کر 23 روپے 91 پیسے ہو جائے گا اور ان صارفین کا بل 37 سو سے بڑھ کر 47 سو روپے ہو جائیگا۔

ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کا بل 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 4 سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بل میں 2 ہزار 3 سو روپے کا اضافے ہو گا اور انہیں 10 ہزار کے بجائے 12 ہزار 300 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔

ماہانہ 5 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا اور 13 ہزار سے بجائے 16 ہزار روپے دینے ہونگے۔ 7 سو یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو 24 ہزار کے بجائے 28 ہزار روپے ادا کرنے پڑینگے۔

ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کی طرف سے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا جبکہ سرچارجز، ٹیکسز، کیپسٹی پیمنٹ اور فیول ایڈجسٹمنٹ بل میں الگ سے شامل ہوں گے۔
 
Last edited by a moderator:

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
saari ghalt information di hui hay, bijli kay bill to aisey aa rahey hain jaisey Pakistan pe kisi or mulk ka qabza ho gia hay or hum se hamarey qabza karney waley tax lay rahey hoon, logo ko bahir aana hoga warna ye bijli kay name pe hi loot kar kha jaein ge, mujhey lagta hay is waqt hum dunya ki sub se mehngi bijli istamaal kar rahey hain, ager income kay hisaab se dekha jay to shaid hum ne koi world record bana dia ho.

awaam ko sochna hoga or kuch na kuch karna hoga, kub tuk in corrupt hukamrano ki ayashi or corruption kay liey lutatey raho ge
 

khan0786

Senator (1k+ posts)
Gaarmi bohat hai bahi Jaan,, November main bahir niklain gay Agar ziada saardi na parri to 🤣 🤣
Minjanib: 24 Crore 70 Lakh Awam,,

Baqaya; 30 lakh sarkari Mulazim and Ashrafia Jin ko thaand hee thaand



پاکستانیو

جے بآر نئیں نکلنا تے فیر چوپو

Sugar Cane Man GIF by Bernardson




 

siasat.us

Councller (250+ posts)
Lithium iron phosphate (Lifepo4) batteries lagwao, load shedding sy jaan churao.
My home is wapda free with 3.5kw system. (3.5kw solar panels, inverex 3.2kw, 10kwh battery). No load shedding no tension.