بلاول کا قد موجودہ وزیراعظم سے تین گنا زیادہ بڑا ہے،اعتزاز احسن

12aitzazahsanbilawalqad.jpg

سینئر قانون دان و سیاستدان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ اس وقت عمران خان ایک مضبوط طاقت بن کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نےیہ بیان نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا یہ اتحاد آگے چلے گا کیونکہ دونوں کے مفادات میں یکسانیت ہے۔

کاشف عباسی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی مقبولیت ان دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے رکھے گی؟ اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ ہمیں یہ تو ماننا پڑے گا کہ عمران خان اس وقت ایک مضبوط سیاسی طاقت بن کر سامنے آیا ہوا ہے۔


اعتزاز احسن نے کہا کہ دو لوگوں کے درمیان جب کسی معاملے پر منصوبہ بندی ہوتی ہے تو یہ ایک سازش ہوتی ہے اور اس منصوبہ بندی پر عملدرآمد اگر ہوجائے تو اسے مداخلت کہا جاتا ہے، اگر کوئی کہے کہ مداخلت ہوئی ہے تو لازمی بات ہے اس سے قبل سازش تیار کی گئی ہوگی، اگر سازش کے بعد مداخلت نہیں ہوئی تو سازش کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے شہبازشریف حکومت میں وزیر خارجہ بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا قد موجودہ وزیراعظم سے تین گنا زیادہ بڑا ہے لہذا میری رائے میں انہیں شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا مگر میری پارٹی میں 95 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ انہیں یہ عہدہ لینا چاہیے کیونکہ وزارت خارجہ میں ان کے تجربہ تین نسلوں کا ہے اور ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹوسے بہتر وزیر خارجہ پاکستانی کی تاریخ میں کوئی نہیں آیا، میں سمجھتا ہوں کہ بلاول ایک اچھا وزیر خارجہ ثابت ہوگا اور شہباز شریف کو ان پر فخر ہوگا۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
کھاتے ہیں دبے پاؤں کہ میاں بهاگ نہ جائے
مریم کے غلاموں کی یہی خاص ادا ہے
گر قوم کی غیرت پے نہ ہو جائیں وہ یکجا

دن رات کریں گے وہ پالش ،یہی ان کی سزا ہے​