بھارتی ٹاپ آرڈر بلے باز کین ولیمسن اور بابر اعظم سے کچھ سیکھیں: ناصر حسین

babar-azam-nasir-hususian-indian-team.jpg


ویرات کوہلی نے انتہائی برا شاٹ کھیلا، یہ ایک عام سا شارٹ تھا شاید وہ اپنی ہاف سنچری مکمل کرنے کی فکر میں تھے: سابق بھارتی بلے باز

آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کر لی۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے 444 رنز ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 234 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، بھارت کی ٹیم ٹیسٹ کے آخری روز 7 وکٹوں پر 70 رنز بنا سکی تھی۔


ویرات کوہلی 39 اور راجنکیارہانے نے 46 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔2021ء میں بھی بھارت کو نیوزی لینڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سابق کپتان انگلش کرکٹ ٹیم و بلے باز ناصر حسین نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن میں بھارت کی عبرتناک شکست پر بھارتی بلے بازوں کو کین ولیمسن اور کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بلے بازی سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

ناصر حسین نے سپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبمان گل اور روہیت شرما پر مشتمل بھارت کے ٹاپ آرڈر کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے کین ولیمن اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ سیم اور سوئنگ ہوتی گیندوں کا سامنا کیسے کیا جائے۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں سینئر بھارتی بیٹسمینوں کا کھیل دیکھنے پر میں بہت مایوس ہوا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1667867324723138561
انہوں نے کہا کہ مجھے اس تبصرے کے بعد انڈین کرکٹ کے مداحوں کی طرف سے تنقید کا سامنا ہو گا لیکن پھر بھی میں یہی کہوں گا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو کین ولیمن اور بابر اعظم کی بلے بازی دیکھ کر سیکھنا چاہیے کہ سیم اور سوئنگ ہوتی گیندوں کا سامنے کیسے کریں۔ ولیمسن اور بابر اعظم اس لیے کامیاب ہیں کہ وہ سوئنگ ہوتی گیند کو کھیلنے کیلئے جلدبازی نہیں کرتے بلکہ جتنا ممکن ہو لیٹ کھیلتے ہیں۔

سابق کرکٹ انڈین کرکٹ ٹیم سنیل گواسکر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل میں ویرات کوہلی کی طرف سے غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلنے پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے آگ بگولہ ہو گئے تھے۔ میچ پر تجزیہ کرتے ہوئے لائیو ٹی وی پروگرام میں سنیل گواسکر نے کوہلی کے آئوٹ ہونے پر کہا کہ ویرات کوہلی نے انتہائی برا شاٹ کھیلا، یہ ایک عام سا شارٹ تھا شاید وہ اپنی ہاف سنچری مکمل کرنے کی فکر میں تھے۔

انہوں نے میزبان سے کہا کہ آپ کو مجھ سے پوچھنے کے بجائے ویرات کوہلی سے پوچھنا چاہیے کہ ایسا شاٹ کیوں کھیلا؟ جب ہمیں میچ جیتنا ہو تو ایک لمبی اننگز درکار ہوتی ہے۔ ویرات کوہلی صرف اتنی بات کرتا ہے کہ کیسے میچ جیتا جائے، جب گیند آف سٹیمپ کے باہر جا رہی ہو تو اسے آپ کیسے کھیل سکتے ہیں؟