بہو کے قتل کے کیس میں نامزد صحافی ایاز امیر کا اپنا کیس خود لڑنے کا اعلان

6ayazamircasekhud.jpg

بیٹےکی جانب سے بہو کو قتل کیے جانے سے متعلق کیس میں نامزد صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر نے اپنا کیس خود ہی لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینئر سول جج محمد عامر عزیز کی عدالت میں سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا، اس موقع پر ایاز امیر نے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے تو اس کے ثبوت تو دیئے جائیں، میں نے پوری تفتیش کے دوران اپنا موقف دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1574328473463578624
ایاز امیر نے کہا کہ میں خود ہی اپنا کیس لڑوں گا، جس وقت یہ واقعہ ہوا میں اس وقت چکوال میں تھا، واقعہ کا پتا چلتے ہی میں نے خود اسلام آباد پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی، جب میں نے اطلاع دینے کیلئے آئی جی سے رابطہ کیا تو وہ دستیاب نہیں تھے لہذا میں نے ایس پی کو اطلاع دی۔

https://twitter.com/x/status/1574328870534520832
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں جب بھی ایسی وارادت ہوتی ہے تو کرائم سین کو تبدیل کردیا جاتا ہے، مجھےخدشہ تھا کہ واقعہ میں کوئی اور زخمی نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کے صاحبزادے شاہنواز کا سارہ انعام قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے آج ایاز امیر کا ایک روزہ اور شاہنواز امیر کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
لے وئ ، اس شراب کے مٹکے کو خوامخواہ ہی ھلا رہے ہیں ۔

کہتا تو ھے کہ میں چکوال میں انگوروں کے باغ میں لگے انگور گن رھا تھا ۔
جب مجھے اطلاع ملی تو انگوروں کی پوری تعداد نہ ملنے والے آئ جی کی وائس
میل میں چھوڑ دی تھی ۔


Arifkarim
 
Last edited: