بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے: شیخ رشید

sheikh-rasheed-shehbaz-ssk.jpg


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ ایک ایک دن قیمتی ہے۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ مداخلت نرم ہو، گرم ہو یا سخت، سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔

انہوں نے کہا ایک ایک دن قیمتی ہے۔ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1553248746636734464
ان کا کہنا تھا کہ اگر IMF کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1553248744506011648
سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل، نہ بچوں کی فیس، غریب وینٹیلیٹر پر ہے۔ سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Dont worry Sheikh Sahib..Chief sahib already start requesting everyone including USA for bailout package.