تمام معاشی مسائل کے جواب میں حکومت صرف اقتدار بچانا چاہتی ہے: اسدعمر

asad-umer-shehbaz-molana-d.jpg


تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آج کل نظریں سیاست پر ہیں مگر معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے، حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے، اب روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں، پچھلے 2 ہفتوں میں زرِمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج سے تقریباً ایک ماہ پہلے چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا، چین سے لیے گئے 2.3 ارب ڈالر میں سے 2 ارب ڈالر استعمال ہو چکے ہیں، روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1552856764105822208
تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالرکے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا۔

موڈیز، فِچ اور ایس این پی سب نے پاکستان کی درجہ بندی گرادی ہے، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کوئی آپ کو تیل بیچنے کو تیار نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1552582310616260609
معیشت اتنی گہری کھائی میں گرنے والی ہے کہ اس سے نکلنے میں برسوں لگیں گے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان پر مسلط مصنوعی نظام کو ختم کیا جائے۔
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
We all know about the situation. The question is, what would you do if given reins. Are you getting prepared?
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
It would be a very difficult uphill task for the PTI government to tackle the economic disaster/collapse done by the corrupt PML-N government and its allies.