تنخواہوں میں اضافے سے پیچھے ہٹنے کو یوٹرن کہنے پر مفتاح اسماعیل کا جواب

mifta-isamail-shebaz.jpg


تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اس کو واپس لیے جانے پر مفتاح اسماعیل نے وضاحت دیدی کیونکہ اس معاملے کو سوشل میڈیا پر صحافیوں اور صارفین کی جانب سے یوٹرن کہا جا رہا تھا۔ جس کی بنیاد پر گزشتہ حکومت کو بھی طعنے دیئے جاتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بجٹ میں غور کیا جائے گا، کیونکہ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں مارچ میں بڑھائی گئی تھیں۔ اس پر اینکر شہزاد اقبال نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ موجودہ حکومت کا پہلا یوٹرن ہے؟

https://twitter.com/x/status/1513956620203884544
شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا کوئی مطلب نہیں تھا جب اسی تقریر میں وزیراعظم شہبازشریف نے تنقید کی تھی کہ اس سال مالی خسارہ ریکارڈ بلند سطح پر ہوگا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی یوٹرن نہیں ہے۔ چونکہ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں دو ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، ہم انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگلے بجٹ میں ان کی تنخواہ کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ دریں اثنا ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ اس سے کسی بھی الجھن پر وضاحت ہو گئی ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1514078506703294470
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Who cares about the uhturnbof an imported government. These thugs shouldn't be in government.
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
شہباز شریف کی تقریر کا وہ کلپ شئیر کریں جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کی گئی
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
A U-turn is a routine thing for corrupt mixed achaar imported govt, so it should not be called a U-turn.