جاپان کے مقتول سیاسی رہنما کی جماعت انتخابات میں فاتح قرار

japan-shnz-win-kp.jpg

جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ایبے کے قتل کے بعد حکمران جماعت نے پارلیمانی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ شینزو ایبے کے قتل کے دو دن بعد ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات میں حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 76 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

اس کامیابی کے بعد ایوان بالا میں شینزو ایبے کی پارٹی نے اپنی اکثریت برقرار رکھی ہے۔ جاپان میں ہر تین سال بعد ایوان بالا کے نصف حصے کے لیے انتخابات ہوتے ہیں اور اس سال ایوان بالا کی 248 سیٹوں میں سے 125 نشستوں کے لیے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم فومیوکشیدا کی حکمران لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے 125 میں سے نصف 63 نشستیں جیت لی ہیں۔ ایل ڈی پی اور اس کی اتحادی کومیتو کو مجموعی طور پر 76 سیٹیں ملی ہیں۔

حالیہ انتخابات میں ملنے والی کامیابی کے بعد آنجہانی شینزو ایبے کی پارٹی نے ایوان بالا میں اپنی اکثریت کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے تھے شینزو ایبے کو انتخابی ریلی کے دوران گولیاں ماری گئیں جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

68 سالہ شینزو ایبے سب سے زیادہ عرصے تک جاپان کے وزیراعظم رہے تاہم صحت کی خرابی کے باعث انہوں نے 2 برس قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
کھوتی لیگ اور کُتی پالٹی کو سبق سیکھنا چاہئے۔ حرام شریف اور زرداری کو قتل کروا دیں اگر اگلا الیکشن جیتنا ہے
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)

Minus One...