جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات پر شہباز گل کا ردعمل

2gillwajih.jpg

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے وزیراعظم عمران خان پر مالی بدعنوانی پر مشتمل الزامات لگائے جن کے ردعمل میں شہباز گل نے وجیہہ الدین سے متعلق کہا کہ کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔ خان کو عزت الله نے دی ہے ایسے جھوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین کا چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر کے خرچے سے منسلک بیان بالکل جھوٹا اور غیر منطقی بیان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1470639240614612995
انہوں نے کہا کہ جو بھی عمران خان کو جانتا ہے وہ ان کی خود داری اور دیانت داری کو جانتا ہے۔ وجیہہ صاحب پارٹی سے ہٹائے جانے کے دکھ میں اکثر ایسے غیر منطقی بیان دیتے رہتے ہیں۔

معاون خصوصی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ایک طرف یہی لوگ جانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عمران خان چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اور دوسری طرف یہ بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے گھر کا خرچہ 30 لاکھ تھا پھر 50 لاکھ ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1470643790268571648
کیا یہ لوگ پاگل ہیں یا دوسرں کو پاگل سمجھتے ہیں۔ خان کو عزت الله نے دی ہے ایسے جھوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یاد رہے کہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ یہ مت سمجھیں کہ عمران خان ایک دیانت دار لیڈر ہیں ، ایک عرصہ تک جہانگیر ترین عمران خان کے کچن کے اخراجات اٹھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ وہ تو سالہا سال سے کبھی اپنا کچن بھی خود نہیں چلاتے، شروع میں جہانگیر ترین کے لوگ 30 لاکھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے پھر کہا گیا کہ 30 لاکھ کم ہیں خرچ 50 لاکھ روپے کردیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا انداز یہ تھا کہ گاڑی پیٹرول سے بھری ہونی چاہیے، جیب میں پیسہ چاہے نہ ہو ساتھ موجود لوگ پیسہ خرچ کرنے والے ہونے چاہیئں، وہ انسان جس کے جوتے کے تسمے تک اپنے نہیں ہیں وہ خود کو ایماندار کیسے کہہ سکتا ہے۔ مالی نوعیت کی بدعنوانیاں بھی بددیانتی کے زمرے میں ہی آتی ہیں، ایسے بہت سے لوگ اور ادارے تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھےاور یہ پیسے بنی گالہ اور عمران خان کا گھر چلانے کیلئے آتے تھے یہ پارٹی فنڈ نہیں تھا۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
سارے حرام خوروں پر بہنوئی کا ولیمہ کھا کر نشہ چڑھا ہوا ہے۔ ملک لُوٹ کر کھا گئے سالے، اور اب ایک سٹھیائے ہوئے بُڈھے جج کو اپنا باپ بنا لیا ہے
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
Injustice of judges has caused an irreparable damage to this country. These judges were lawyers at one time and we know the shenanigans of lawyers mafia quite well.

Nawaz Sharif has totally hollowed out the roots of this country and these corrupt judges are a living testament to that theory.
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
یار یہ تو شہباز گل نے میرے یہاں کے کمنٹ کاپی کیئے ہیں۔۔ کم از کم بندہ کریڈٹ تو دیتا ہے کہ جانی بھائی نے یہ کہا ہے۔۔