جناب عالی ہم تباہ ہو چکے ہیں!پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا اخبار میں اشتہار

poultry-inds-shebaz-sharif-jnb.jpg


ڈھائی ماہ سے سویا بین اور کنولا کے پھنسے ہوئے جہازوں کو تاحال ریلیز نہیں کیا جا سکا جس کے باعث پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اس قدر تنگ ہے کہ تنظیم کی جانب سے آج کے اخبار میں اشتہار دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سے وابستہ لوگ تباہ ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم کے نام دیئے گئے اس اشتہار میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 520 روپے فی کلو ہے جو یکم نومبر 2022 کو 358 روپے فی کلو تھی۔ مہنگائی کے اس دور میں پاکستانی عوام پر 142 کروڑ روپے روزانہ کا اضافی بوجھ لاد دیا گیا ہے۔

r3RrK6t.jpg


پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے سویا بین اور کنولا کے پھنسے ہوئے جہازوں کو تا حال ریلیز نہیں کیا جا سکا۔ پولٹری اور سالونٹ کی صنعت اربوں روپے کا نقصان کر چکی ہے۔ اور اس نقصان میں دن بہ دن مزید نقصان ہورہا ہے جو برداشت سے باہر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1610180352940572673
پولٹری ایسوسی ایشن اور پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹر کا مؤقف ہے کہ صرف جہازوں کی ڈیمرج کی مد میں چار لاکھ ڈالر روزانہ زرمبادلہ کا نقصان جو رہا ہے۔ جو لوگ آپ کو یہ بتا رہے ہیں کے پولٹری فیڈ سویا بین کے بغیر بن سکتی ہے وہ آپ کو گمراہ اور ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: