جڑانوالہ سانحہ میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی: ترجمان دفتر خارجہ

jaranwala-fr-ofc.jpg


جڑانوالہ سانحہ میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی: ترجمان دفتر خارجہ

ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کا الزام لگا کر 4 گرجا گھروں سمیت مسیحی برادری کے مکانات اور مال واسباب جلانے کے سانحے بارے ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آباد میں پیش آنےو الے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نگران وزیراعظم کی طرف سے مسیحی برادری کو اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ملک بھر کی عوام مسیحی برادری سے سلوک پر انتہائی دکھی ہے، سانحے میں ملوث کسی بھی شخص کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ سانحے کے بعد کشیدہ صورتحال پیدا ہونے کے باعث تاحکم ثانی فیصل آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جڑانوالہ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے رینجرز کی 2 کمپنیوں کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی طرف سے 37 نامزد و6سو سے زیادہ نامعلوم ملزمان کیخلاف 2 مقدمات میں توہین مذہب اور انسداد دہشت گردی کے علاوہ 13 سے زائد دفعات لگا کر اب تک 100 سے زیادہ اشخاص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز جڑانوالہ شہر کی مساجد میں اعلانات کر کے اقلیتی عبادتگاہوں پر حملے کیلئے عوام کو اشتعال دلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا جس میں ملزم یاسین مسجد کے سپیکر پر عوام کو جمع ہونے کا کہہ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز کی مدد سے جلائو گھیرائو اور فسادات میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت کر کے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف مشتعل ہجوم نے عیسیٰ نگری اور کسچین کالونی میں 4 گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے مکانات، گاڑیاں اور مال واسبان جلا دیا تھا۔ سابق وزیراعظم شہبازشریف نے مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: جو کچھ ہوا انتہائی پریشان کن تھا، کسی مذہب میں تشدد کی گنجائش نہیں، تمام عبادتگاہوں، مقدس کتابوں کا احترام کرنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1691799948558303631
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

CHAL JHOTO ——— Agar jurat Hai —— Tu MUNIRAY DALAY ko iss juram mein PHANSI du​

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بکواسی ریاست ۔اگر اتنی ہمت ہے تو واقعہ ہوتے ہوئے مرے ہوتے ہو؟اگر سزایں دیتے ہو اور اس کی معلومات میڈیا پر دیتے ہو تو دوبارہ لوگ کیوں جرات کرتے ہیں؟