حمزہ شہباز نے کابینہ تشکیل دے کر سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا،اعتزاز

3hmazakaneenaiaaitzaa.jpg

سینئر قانون دان اور ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدالت نے حمزہ شہباز کا عبوری وزیراعلیٰ کا اسٹیٹس بحال کر کے جو حکم دیا انہوں نے اتنے وزرا کی کابینہ بنا کر سپریم کورٹ کا مذاق اڑایا ہے۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ فل بینچ کا مطالبہ پورا ہونا ضروری نہیں کیونکہ قانون کے مطابق یہ صرف اور صرف چیف جسٹس کا اختیار ہے کہ وہ فل کورٹ بنانا چاہتے ہیں یا نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز کلیئر ہے کہ دو فیصلوں میں تصاد نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے ووٹ دیا تھا انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

ماہر قانون نے سوال اٹھایا کہ اب یہ فیصلہ کیا جائے کہ اگر بلوچستان میں یہی صورتحال ہو کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے کہ کسی فریق "ا" کو ووٹ نہیں دینا اگر اس کے بھی 10ہی ارکان ہو اور وہ پارٹی سربراہ کے کہنے پر فریق "ب" کو ووٹ ڈال دیں تو کیا وہاں اور یہاں کے نتائج ایک جیسے ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ گرینڈ فادر کا کردار ادا کرتا ہے کیونکہ جب پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کی مخالفت پر کسی کی رکنیت معطل کرتی ہے تو وہ سربراہ کہتا ہے کہ یہ اس کی پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں اختلاف کرنا ان کا حق ہے مگر وہ ان کو سمجھا لے گا۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ وفاق کو سمجھنا چاہیے کہ وہ صوبےکے معاملات پر اس طرح اثر انداز نہیں ہو سکتا کہ صوبوں کے فیصلوں کو اپنی مرضی سے ہانکنا شروع کر دے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
ککڑی نے جو واسکٹوں کا مزاق اڑایا ہے وہ بڑا جرم ہے۔ دھوتی کی واسکٹیں۔۔ توبہ توبہ
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ککڑی نے جو واسکٹوں کا مزاق اڑایا ہے وہ بڑا جرم ہے۔ دھوتی کی واسکٹیں۔۔ توبہ توبہ
آخر اصل اوقات جاہل گامے ماجھے امرتسر رام گلی کے چکلے والے کا ٹبر ہے وہی جاہلوں والی چوائس ہی ہوگی ان کنجرو ں کی
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM Beggars have made Pakistan a comedy circus. They were never competent enough to run a country.
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Mr Aytijaz Ahsan is one of few scholar personal in PK. A lot of respect for him but when he call himself as a PPP worker ,I feel sad and pray for him may Allah give him mercy to be a part of blessed team in PK . So his knowledge can use for good causes.