حمزہ شہباز کو بڑا دھچکہ، کپتان نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

2faislaniazziresign.jpg

‏وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کر لیا۔ فیصل نیازی نے استعفی دے کر تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے۔

ایم پی اے فیصل نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا، فیصل نیازی نے اپنا استعفی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو دیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1547897610710962177
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقہ میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔


سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے نون لیگ کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ فیصل نیازی اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔فیصل نیازی کا استعفی بائیس مئی سے منظور کیا گیا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکشن بھی جاری کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547860539824476160
فیصل نیاز ی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ فواد چودھری کا فیصل نیازی کے استعفے پر ردعمل میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں مزید 2 ووٹ کم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل نیازی مستعفی ہو گئے جبکہ ہاولنگر سے ایک لیگی رکن اسمبلی جعلی ڈگری پر نااہل ہو گئے ہیں۔ 17 جولائی کو ن لیگ کی ساری عمارت زمیں بوس ہو گی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
امریکی سازشی کتوں کی سازش رجیم چینج کو ایک اور دھچکا