حکومتی اقدامات،آگاہی مہم ناکافی؟بڑی تعداد احساس راشن پروگرام سے لاعلم:سروے

rashan-ahsas-imran.jpg


حکمران سیاسی جماعت ایک طرف عوامی فلاح وبہبود کے اقدامات کے کئی دعوے کرتی ہے جبکہ حکومت اس ضمن میں آگاہی مہم چلانے اور عوام کو آگاہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے متعارف کردہ پروگرام احساس راشن پروگرام سے 63 فیصد پاکستانی لاعلم ہیں۔

پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 42 فیصد پاکستانی عوام حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ناخوش نظر آئی البتہ 24فیصد اس اقدام کو اچھا سمجھتے ہیں۔

عوام کی ایک بڑی تعداد اس بات سے بھی ناخوش ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکومت کے اپنے پروگراموں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

سروے میں پاکستان کی 63 فیصد عوام نے احساس راشن پروگرام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ البتہ 37 فیصد نے اس بارے جاننے کا کہا، جو لوگ اس بارے جانتے ہیں ان میں سے بھی 75 فیصد نے اس کیلئے رجسٹریشن ہی نہیں کرائی۔ جب کہ 42 فیصد عوام اس پر بھی نا خوش تھے، اس سروے میں 2ہزار لوگوں نے حصہ لیا

دوسری جانب 70فیصد پاکستانی حکومتی ادارےنیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

البتہ جو افراد این سی او سی کے بارے میں جانتےہیں اس میں سے 72فیصد ادارے کے اقدامات کو اچھاکہتے ہیں جب کہ 4فیصد ادارے کے اقدامات پر منفی رائے رکھتے ہیں۔