حکومت آئینی مدت پوری کرے، 2023 تک حکومت کے ساتھ ہیں، اتحادیوں کا اعلان

faislah1i1i1.jpg


حکومتی اتحادی جماعتوں نے شہباز شریف کو 2023 تک مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نےشرکت کی۔

اجلاس میں حکومت کی مدت اور عام انتخابات کے انعقاد کیلئے وقت کے تعین کے علاوہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر تمام اتحادی جماعتوں نے اگست 2023 تک اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے تک حکومت کا ساتھ دینے کی مکمل یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام مشکل فیصلوں کو مکمل سپورٹ کیاجائے گا۔

اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلد انتخابی اصلاحات کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے گا، اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر قانونی ماہرین سے رائے لی جائے گی اور عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے ممکنہ آئینی و سیاسی بحران سے نمٹا جائے گا۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے پر شہباز شریف کا شکریہ
اور ن لیگ کی کشتی ڈبونے پر زرداری کا شکریہ

اور ان دونوں کا بیڑہ غرق کرنے پر مولانا فضل الرحمن کا بیحد شکریہ​

 

Sn Sunny

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ اس بندے کا بھی سب کچھ اجڑ چکا تھا بس مرنے سے بچ گیا
چار سال میں پاکستان کا جو کباڑہ ہواوہ ستر سال میں نہیں ہوا تھا قریب تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آتے اور ان کے ٹکڑے کر دیتے شہباز شریف کو خارش ہونے لگی
Lakin mandate to 5 sal ka tha