حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کر دیں گے: اسد عمر

asad-umer-punjab-and-kpk-assmbly.jpg


تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر وفاق المدارس پاکستان کی تاریخ دے تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قوم فیصلہ دے چکی ہے، نئے الیکشن کی کال ہی سے ملک بحران سے نکلے گا۔


انہوں نے کہا کہ پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، پلان دن بہ دن تبدیل ہوتا ہے۔ مارچ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔ پاکستان میں نئے الیکشن ناگزیر ہیں۔ عمران خان فوج کے خلاف نہیں، نہ کبھی فوج کے خلاف بولے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم ہوتے ہوئے ایبسلوٹلی ناٹ کہا۔ لانگ مارچ ڈی چوک نہیں جائے گا، باقی کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے ایسی حکومت ہو کہ ڈی جی آئی ایس آئی پریس کانفرنس کریں۔ یہ خود مان رہے ہیں کہ نئے الیکشن میں امپورٹڈ حکومت کا صفایا ہوجائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ عوام مکمل حقیقی آزادی کے لیے تیار ہیں۔ پوری قوم موبلائز ہوچکی ہے، لانگ مارچ میں بےتحاشا مخلوق آرہی ہے۔ مارچ کا ٹارگٹ شفاف الیکشن ہے۔ قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا قوم کی بیداری ہی نیا پاکستان ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کریں گے ،امریکا، برطانیہ یا بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔

نواز شریف کے تنقیدی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا میاں نواز جان لے یہ اب یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے۔ لوگ نہ ہوتے تو اسلام آباد کنٹینروں کا قبرستان نہ ا ہوتا۔ ٹی وی چینلز کو فون کر کے نہ کہتے کہ لانگ مارچ نہ دکھاؤ۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عوام کو جتھے کہنے والو شرم کرو، اسی عوام سے سیٹ پر آئے۔ وزیراعظم خدا کا خوف کرو معیشت تم ٹھیک کرو گے؟ اشتہاروں سے اب کوئی نہیں ڈرتا نہ بکتا۔ وزیر اعظم کو چیلنج ہے عوام میں آکر دکھائیں۔
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Traffic " Signal " kaam nahi ker raha Asad Umer sahib jab tak Signal nahi OON hota kesay yeh Imported Govt announce keray ge Date.?