حکومت کاپٹرولیم مصنوعات پرلیوی بڑھا کر 100 روپے فی لٹر وصول کرنےکا منصوبہ؟

shehbaz-sharif-petrol-ppt-lv.jpg


وفاقی حکومت نے پٹرولیم لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کا منصوبہ کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی راشن بندی کرکے پورا کیا جائے گا۔

منصوبے کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہوگا جبکہ بجلی اور گیس کے لائن لاسز صوبوں کو منتقل کیے جانے والے فنڈز سے کاٹے جائیں گے۔

مقامی اور غیر ملکی قرض کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز بھی معاشی بحالی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے 10 سالہ منصوبے کی تیاری پر غور کیا گیا۔