حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت ’’جاب فیئر‘‘ کا انعقاد

7kamyabjawan.jpg

حکومت کی جانب سے کامیاب جوان ’’جاب فیئر‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایک سو سے زائد نوجوانوں کو پرائیویٹ اداروں کی جانب سے فوری نوکری فراہم کی گئی۔

اے پی پی کے مطابق نوجوانوں کو فوری روزگار فراہمی سے متعلق بڑی خوش خبری آگئی۔ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری آنے کے ثمرات اب نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے کامیاب جوان ’’جاب فیئر‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔جس کے تحت نجی کمپنیوں کی شراکت داری سے نواجوانوں کو فوری روزگار فراہم کیا جائے گا اور نوجوان واک ان انٹرویو کے بعد فوری جاب لیٹر حاصل کر سکیں گے۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان جاب فیئر کا مقصد نوجوانوں کو فوری روزگار کی فراہمی ہے۔ پاکستان کی معیشت 5.37 فی صد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے،یہ وقت اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جاب فیئر کا اگلا مرحلہ صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی لے جایا جائے گا۔ حکومت نجی شعبے کی شراکت داری سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرے گی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مختلف کمپنیز میں ایک سو سے زائد نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ جن نوجوانوں کو اس جاب میراتھن میں نوکری نہیں ملی ان سے کہتا ہوں کہ وہ مایوس نہ ہوں بلکہ محنت کریں ، زندگی جدوجہد کا نام ہے،وزیرعظم عمران خان نے بھی 22 سال محنت کی۔