خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

8kpkelctinpospond.jpg


پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے میں ہزارہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے لیے 20 جنوری کو جاری ہونے والا شیڈول کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے 27 مارچ کو خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کر دیا عدالت نے ہزارہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے لیے 20 جنوری کو جاری ہونے والا شیڈول کالعدم قرار دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات برف باری سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث صاف اور شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے۔عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو برفانی علاقوں میں رمضان کے بعد الیکشن منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔

https://twitter.com/x/status/1489544319161839619
پانچ اضلاع کے جن علاقوں میں انتخابات ملتوی ہوئے ہیں ان میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، اپر اور لوئر کوہستان، کولائی پلاس کوہستان، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال، اپر اور لوئر کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

FKwxac2XwAYx2h2


خیال رہے کہ ضلع کوہستان سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں ملک اورنگزیب اور محمد اقبال نے درخواست دائر کی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں دائر ہونے والی درخواست میں کہا گیا تھا کہ برف باری اور دیگر مسائل کے باعث ہزارہ ڈویژن میں انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے رمضان کے بعد انتخابات شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عدالت سے یہ کام کرایا گیا ہے تاکہ حکومت کی پہلے سے پھٹی ہوی مزید نہ پھٹے