دانیہ کا لڑکے کیساتھ کیا رشتہ نکلا؟عامر لیاقت پر کوکین کے نشے کے الزامات

amir-liaqat-dania-shah-boy-pic.jpg


عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی وہ تصاویر جو شوہر نے وائرل کی ہیں ان میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ دیکھی گئی تھیں جس کے بعد سوال تھا کہ یہ لڑکا کون ہے؟ اب ایک انٹرویو کے دوران دانیہ کی والدہ نے بتایا ہے کہ وہ لڑکا ان کا اپنا بیٹا اور دانیہ کا چھوٹا بھائی ہے جو کہ اس سے دو سال چھوٹا ہے۔



ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ساتھ ایک لڑکا بیٹھا ہوا ہے اور وہ بتا رہی ہیں کہ افواہیں پھیلانا بند کریں، یہ میرا اکلوتا بیٹا ہے اس کو بھی عامر نے دھمکیاں اور گالیاں دیں ہیں اور یہ دانیہ کا بھائی ہے اس سے 2 سال چھوٹا ہے، ہمیں پیسوں کی ضرورت نہیں بس عزت چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عامر لیاقت عزت والا ہوتا تو اس کا ہر ظلم برداشت کرتے، اور یہ کیس بھی نہ کرتے۔ مگر اب تو معاملہ عدالت میں جا چکا ہے اور ہمیں بھی پتہ چل گیا ہے کہ وہ کیسا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دانیہ کے بھی ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت حسین کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کو اُن کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے نشے پر لگایا تھا۔


دانیہ نے کہا مجھے عامر لیاقت نے بتایا تھا کہ اس نے جب سے طوبیٰ سے شادی کی تھی تب سے نشہ کرتے ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے پاس عامر لیاقت کے نشے سے متعلق دیئے گئے بیان کے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران عامر لیاقت کا نشہ بنانے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔ دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں ان ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔ میں ان کے مذہبی روپ سے متاثر تھی مگر عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔
 
Last edited by a moderator: