دو سال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری

roshan-digi-pakistan-accunt.jpg


روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں2 سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی جو کہ اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں نے2 سال میں 4 لاکھ 56 ہزار 732 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے۔ اس دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 2 سال میں 5 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں3 ارب 3کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ کی گئی۔ اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس خریدے۔ اگست 2022 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 43 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک اعشاریہ667 ا رب ڈالر کی سرمایہ کاری روایتی بینکوں جبکہ ایک اعشاریہ 518 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسلامی بینکوں کے ذریعے کی گئی۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی سہولت ستمبر 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Soon this will die down from common peoples. Only big amount investment will done by some others overseas Pakistani..not by common overseas.
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
it could have been much higher by now. Poti face has been inflicted as PM on Pakistani people by CIA