رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر میں 17.1 فیصد اضافہ ریکارڈ

imaran-khan-exports-and-ec.jpg


وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17.1 فیصد اضافے سے 23 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 26.6 فیصد اضافے سے 23.70 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 13.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 12.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملکی درآمدات 41.3 فیصد اضافے سے 53.80 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 فیصد کمی سے 1.28 ارب ڈالر رہی، سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 502 ملین ڈالر ہو گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1446 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر اپریل کے تیسرے ہفتے تک 16.57 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک 10 ارب 54 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.03 ارب ڈالر رہے۔

ڈالر کی شرح تبادلہ 185.63 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.9 فیصد اضافے سے 4375 ارب روپے رہا۔ جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 14.3 فیصد کمی سے 1052 ارب رہی، جولائی تا مارچ پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے، جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 0.5 فیصد اضافے سے 958 ارب روپے کی سطح پر رہے۔ مہنگائی کی سالانہ شرح 10.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو فروری میں 8.6 فیصد رہی۔ جب کہ صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے فروری کے دوران 7.8 فیصد رہی اور اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 871 پوائنٹس تک گیا۔
 

ashahid786

MPA (400+ posts)
Bajwa tumhain Allah poochay… hastay bastay mulak ko ujaar diya.

Tumhari zindagi tu kya maut b zalalat bari ho gi
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Those overseas Pakistanis who don't need to send money back home should not send any money from now on,nor should the invest in Pakistan.The present governmet is full of crooks.It was imposed on Pakistan by US,Pakistani judiciary and the establishment.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Pakistan economy performed better than any previous govt, not only that but Imran khan gave Pakistan more reforms/projects that anyone has ever given to Pakistan. These projects include 10-12 big dams, 11 billion trees, Health cards, One Syllabus, Ehsaas Program, Make in Pakistan policy(which not only increased exports, increased jobs at home, rebuilt the destroyed industry but also helped in substituting imports), Kamyab jawan program, affordable houses, EVM's, Oversea voting etc.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور