زرداری اور بلاول سندھ میں اپنے ایمپائر بچانے کی کوشش کر رہے ہیں: ارشاد بھٹی

bilawal-and-zardrai-ishad-im.jpg


سندھ کے بغیر پیپلزپارٹی کی حالت پانی کے بغیر مچھلی جیسی ہو جاتی ہے: سینئر صحافی وتجزیہ نگار

سینئر صحافی وتجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرفارمنس، آڈٹ اور جمہور لیس جمہوریت کے پہلوان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مل کر گڈکاپ اور بیڈکاپ کھیل رہے ہیں۔ دونوں کا سیاسی قائدین کا اپنی کارکردگی، سندھ کی بدحالی پر کوئی ایک بھی بیان نہیں ہے۔ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا، قوم لٹ چکی ہےلیکن صرف بھٹو ہی خوشحال اور زندہ کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 مہینوں کےد وران یہ سب لوگ اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، بلاول نے دنیا بھر میں دورے کر لیے، مولانا چارٹرڈ طیارے میں پھرتے رہے اور شہبازشریف ملکہ برطانیہ کو دفنانے بھی پہنچ گئے تھے۔ مولانا فضل کو آج یاد آیا ہے کہ پیپلزپارٹی آخری وقت پر وعدے سے پھر گئی تھی، بلاول کو آج یاد آیا ہے کہ ن لیگ مشکل میں پائوں میں اور آسان وقت میں گلے پڑ جاتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بلاول کو آج لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آرہی ہے اور حریف ڈرپوک لگنے شروع ہو گئے ہیں لیکن پاک فوج کے کریک ڈائون پر بات نہیں کریں گے۔ کریک ڈائون کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں کمی، ، چینی سستی ہو رہی ہے یا مافیا کو پکڑا جا رہا ہے۔ پی آئی اے دنیا بھر میں ذلیل ہوا، کراچی تباہ ہو گیا، اور بلاول اب آئین وقانون کے علمبردار بن چکے ہیں ، ان کا آئین وقانون پنجاب اور کے پی کے انتخابات کے وقت کہاں تھا؟

انہوں نے کہا کہ یہ سارے بیانات ملک بھر میں جاری کریک ڈائون کے باعث آر ہے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے بہت سے قریبی ساتھی سٹاپ لسٹ پر ہیں۔ سندھ میں تبادلے بھی اس کی بڑی وجہ ہیں کیونکہ سندھ کے بغیر پیپلزپارٹی کی حالت پانی کے بغیر مچھلی جیسی ہو جاتی ہے۔ سندھ میں کسی سیاسی جماعت نے سنجیدہ ہو کر کام نہیں لیکن اب وہاں ممکنہ اتحاد بن رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1703069822840352889
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے باپ پارٹی، سائوتھ پنجاب، کے پی کے سے کچھ آزاد امیدوارلے کر بلاول کو وزیراعظم بنانے کا پروگرام بنایا تھا جو بکھرنے کا وقت آ چکا ہے۔ سٹیئرنگ اس وقت مسلم لیگ ن کے ہاتھ میں ہے اور نوازشریف جیتے ہوئے سپہ سالار کی طرح واپس آرہے ہیں جس سے یہ جیلس ہیں۔ زرداری اور بلاول مبینہ طور پر اب کوشش کر رہے ہیں سندھ میں اپنی ایمپائر بچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جو کریک ڈائون شروع کیا ہے جس میں آواز آئی تھی کہ مینڈیٹ ان کا ہے، گھر کو آگ لگی ہو تو صرف آگ بجھانے کا سوچا جاتا ہے۔ کریک ڈائون میں کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی اور یہی دکھ ہے کہ جس کی وجہ سے انہیں جنرل پاشا، افتخار چودھری، آر اوز، جنرل فیض اور ثاقب نثار کی یاد آگئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Tandoori

Councller (250+ posts)
official writer of siasatpk posting videos of ghaddar GEONews......now who would have thought that in 2017?

The Cult is master at spit & lick !
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
official writer of siasatpk posting videos of ghaddar GEONews......now who would have thought that in 2017?

The Cult is master at spit & lick !
لل شیر ملک کی تندوری اب پوری طرح تپ گئی ہے کیونکہ اسکی ماؤ کا خصم قاضی ناجائز عیسی آ گیا ہے