زرداری کی پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش،حکومت بھی متحرک

pervaiz-elahi-pdm-molana.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکومت اور اپوزیشن متحرک ہوگئے ہیں،اپوزیشن اتحاد نے 22جولائی کو وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

ایسے میں آصف زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی،وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بھی چوہدری شجاعت حسین سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلیے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے اپوزیشن کے کچھ ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی حربوں سے بچانے کے لیے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا ہوا، مقصد اپوزیشن ارکان کو حکومتی دسترس سے دور رکھنا ہے۔

گزشتہ روز آصف علی زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور چوہدری شجاعت حسین کو چوہدری پرویز الہٰی کو منانے کے درخواست کی۔

زرداری نے کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی حکومت آگے چل سکتی ہے ،میں چوہدری پرویز الہیٰ کو حکومتی امیدوار بنانے کے لیے وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار ہوں ورنہ آپ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے میں سپورٹ کریں اور پارٹی کے ارکان کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کریں، جس پر چوہدری شجاعت حسین نے اس پر خاموشی اختیار کی۔

آصف علی زرداری سے ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے خاندان کے افراد بھی ملاقات میں شامل تھے،بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،پی ڈی ایم کے رہنما آصف زرداری اور ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت کی ملاقات آج پھر ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کےانتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اتحادیوں کی رہائش کے لیے ہوٹل میں کمرے بک کروالیے ہیں، گلبرگ کے نجی ہوٹل میں چوہدری اینڈ کمپنی کےنام پر پینسٹھ کمرے بک کئے گئے ہیں، جن میں پی ٹی آئی اور قاف لیگ کے ارکان موجود ہیں، جبکہ ن لیگ کے ایک سو دس ارکان کیلئے ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل میں کمرے بک کئے گئے ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Is Cho.tia Zardari se pocho k P Elahi ko kitnay nafalo ka sawab ho ga PPP se mil kar??Zardari ki siasat Panjab se khtam ho rahi ha..sath hi Pmln ka bhatta bitha dia ha Zardari ne..PTI ko koi nuqsan nahi ho ga.Opposition m beth jayain gein.lekan P Elahi apnay betay Monis Elahi ki siasat khtam kar dey ga Zardari ke sath mil kar.
Choice ha Jo chahay rasta Ikhtiyar karo..
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Is Cho.tia Zardari se pocho k P Elahi ko kitnay nafalo ka sawab ho ga PPP se mil kar??Zardari ki siasat Panjab se khtam ho rahi ha..sath hi Pmln ka bhatta bitha dia ha Zardari ne..PTI ko koi nuqsan nahi ho ga.Opposition m beth jayain gein.lekan P Elahi apnay betay Monis Elahi ki siasat khtam kar dey ga Zardari ke sath mil kar.
Choice ha Jo chahay rasta Ikhtiyar karo..
Bro, anything is possible with these a## holes. I am saying again and again that this Perviaz Elahi and brothers/sons will hit PTI at that point where it would be least expected. Zardari is a super clever and shrewd character, he will strike a deal, mark my words. This way or that, he, with the support of FOUJ, will get the job done. My hunch is Q league will dump PTI as they did in April, 2022 and will blame it again on PTI's members who will defect. And there would be a few of them too, PTI included Lotas on whole sale and there are about 75% still lotas in PTI. So who would not like to earn few billions for just being absent or for enjoying parties in Sindh house.
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
tu sahi hai...PTI or PMLN dono he Perveaiz Elahi ko CM bnana chahtay hain.......tu bhai ab jhagra or election kiss baat ka......Zardari ko chahiye k Hamza ko bolay k Pervez Elahi k haq mai dasbardaar ho jaye.....
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Anyone associating themselves with the corrupt PDM beggars will get themselves politically damaged.